حضرت ادریس علیہ السلام

حضرت ادریس علیہ السلام کا نام بائبل میں حنوکؔ آیا ہے جس کے عبرانی زبان میں معانی سکھانا کے ہیں۔ ادریس کا مطلب بھی پڑھنے یا پڑھانے والے کے ہیں۔
آپؑ حضرت آدم علیہ السلام سے ساتویں پشت سے تھے اور حضرت نوح علیہ السلام کے پردادا (بعض روایات میں دادا) تھے۔ معراج کی رات آنحضورﷺ نے حضرت ادریس علیہ السلام کو چوتھے آسمان پر دیکھا۔
حضرت ادریس علیہ السلام کا ذریعہ معاش کپڑے سینا تھا اور بعثت کا مقصد حضرت شیث علیہ السلام کے ماننے والوں کی اصلاح تھی جنہوں نے حضرت شیث علیہ السلام کا بت بنا کر اُسے پوجنا شروع کر دیا تھا۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں تبلیغ کے میدان میں آپؑ کی ثابت قدمی کا ذکر فرماتا ہے۔
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍ مارچ 1996ء میں شامل اشاعت یہ مضمون لجنہ اماء اللہ کراچی کی ایک کتاب سے منقول ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں