خزانے رحمتوں کے بانٹنے ماہِ صیام آیا… نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 10؍اپریل 2023ء)
ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر2013ء میں مکرم صادق باجوہ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے جو رمضان المبارک کے حوالے سے کہا گیا ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب پیش ہے:

خزانے رحمتوں کے بانٹنے ماہِ صیام آیا
لیے دامن میں فضلوں کو مہِ عالی مقام آیا
رضاجوئی کا جذبہ ذہنِ انساں میں جگاتا ہے
دکھوں کو بانٹ لینے کا سلیقہ بھی سکھاتا ہے
سبق ہمدردیٔ انسان ، غمخواری سکھاتا ہے
چلیں تقویٰ کی راہوں پر تو مولیٰ سے ملاتا ہے
عبادت میں شغف ، ایثار و احساں کی فراوانی
دلِ مومن میں بھر دیتا ہے رحماں قدرِ انسانی
منور ہوں دل و جاں آرزو دل میں سمائی ہو
خدائی نُور کی جب بھی کہیں جلوہ نمائی ہو
خدا ہوتا ہے روزے کی جزا جب یہ نوید آئی
خوشی کی انتہا تھی ، عید سے پہلے ہی عید آئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں