دل کش بہت ہے گرچہ ہر کاغذی گلاب – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍نومبر 2011ء میں مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب کی ایک غزل شائع ہوئی ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں :

دل کش بہت ہے گرچہ ہر کاغذی گلاب
خوشبو ہی گر نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں جناب
پہلی تھیں جو کتابیں متروک ہو چکی ہیں
اب تا ابد رہے گی قرآن ہی کتاب
بے کار تو نہیں دی اللہ نے زندگانی
ہر پل کا ہر گھڑی کا ہو گا ترا حساب
تقویٰ میں دن گزارا ہر شام دے گواہی
ہر رات کا ہو تیری شفاف سب نصاب
دُھل جائیں سارے دھبے باقی رہیں نہ داغ
برسے کچھ اس طرح سے دل پر ترا سحاب
حسن وجمال بھی ہے اک وجہ افتخار
حسنِ عمل سے دین و دنیا میں کامیاب

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں