’’دی لائٹ‘‘ کا تعارف

نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ نے اپنا پہلا میگزین ’’دی لائٹ‘‘ اردو اور انگریزی میں شائع کیا ہے۔ اکیڈمی کا قیام 12؍ستمبر 1987ء کو عمل میں آیا تھا جب 166 طلباء کے ساتھ ششم، ہفتم اور نہم کی کلاسیں شروع ہوئیں۔ اپریل 1989ء میں جونیر سیکشن کا قیام بھی عمل میں آگیا۔ اس وقت اکیڈمی میں طلباء کی کُل تعداد 1200 سے زائد ہے اور اکیڈمی ضلع بھر میں نہ صرف تعلمی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ممتاز مقام رکھتی ہے۔ امتحانات کے شاندار نتائج اور دیگر مقابلوں میں اعلیٰ کامیابیاں اکیڈمی کے طلباء کے ذوق اور اساتذہ کی لگن کا مونہہ بولتا ثبوت ہیں۔ رسالہ خوبصورت تصاویر سے مزین ہے اور اکیڈمی کے طلباء کی عمدہ تربیت کا عکاس ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں