سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

حضرت منشی محبوب عالم صاحب آف نیلا گنبد لاہور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں روزانہ خط تحریر کرتے اور اکثر قادیان جا کر حاضری دیتے تھے۔ ایک دفعہ قادیان پہنچے تو حضورؑ مسجد مبارک میں تشریف لائے اور فرمایا آپ یہاں بیٹھ جائیں میں آپ کے لئے کھانا لاتا ہوں۔ کچھ دیر بعد حضورؑ سویوں کی ایک پلیٹ لائے اور فرمایا: یہ ابھی آپ کے لئے اپنے گھر والوں سے پکوا کر لایا ہوں۔
حضرت منشی محبوب عالم صاحب کے بیان فرمودہ چند واقعات محترمہ سعیدہ صبیحہ صاحبہ نے ماہنامہ ’’مصباح‘‘ مئی 1996ء میں بیان کئے ہیں۔
ایک دفعہ حضرت اماّں جان نے حضرت میر مہدی حسین صاحب کو شیشے کا مرتبان شہر سے عرق لانے کے لئے دیا۔ حضرت منشی صاحب بھی اُن کے ہمراہ گئے۔ راستہ میں مرتبان آپ کے ہاتھوں میں اچانک دو ٹکڑے ہو گیا۔ چنانچہ آپ بہت خوف اور شرمندگی میں واپس پہنچے۔
میر صاحب نے حضور علیہ السلام کی خدمت میں عرض کی: ’’محبوب عالم نے مرتبان توڑ ڈالا ہے‘‘۔
حضورؑ نے فرمایا ’’بہت اچھا ہوا مرتبان ٹوٹ گیا۔ اگر یہ برتن ٹوٹیں نہیں تو ہمارے گھر میں اس کثرت سے جمع ہوجائیں کہ ہمارے رہنے کے لئے کہیں جگہ ہی نہ رہے‘‘۔ پھر محبوب عالم صاحبؓ نے عرض کیا کہ ’’لاہور سے ایک اَور مرتبان خرید کر بجھوادوں گا‘‘۔ لیکن حضورؑ نے فرمایا: ’’تاوان لینا شریعت میں جائز نہیں، ہاں اگر تحفہ بھیجیں تو ہم قبول کرلیتے ہیں‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں