شکر صد شکر دلستاں آیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 18؍فروری 2013ء میں حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

شکر صد شکر دلستاں آیا
لِلّٰہ الْحمد مہرباں آیا
ہر طرف ہے فضا مسرّت کی
آج خوشیوں کا پھر سماں آیا
’مظہر الحق والعلا‘ بے شک
ابن مہدی بعزّ و شاں آیا
کی ہے فتح و ظفر نے پا بوسی
وہ مظفر و کامراں آیا
لے کے مژدہ بہار کا ہر سُو
باغِ احمدؑ کا باغباں آیا
وہ فہیم و ذکی و دل کا حلیم
وہ اولوالعزم خوش بیاں آیا
حُسن و احسان میں نظیر پدر
’فضل‘ و ’رحمت‘ کا ’اِک نشاں‘ آیا
اس کے سر پر خدا کا سایہ ہے
وہ جواں بخت شادماں آیا
معرفت کے بہا دیے دریا
علم کا بحرِ بے کراں آیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں