ظلم کی انتہا ہے یہ ۔ یہ انتہا نئی نہیں – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ جولائی 2010ء میں سانحہ لاہور کے حوالہ سے مکرم سید اسرار احمد توقیر صاحب کی حسب ذیل مختصر نظم شائع ہوئی ہے:

ظلم کی انتہا ہے یہ ۔ یہ انتہا نئی نہیں
پہلے بھی ہوچکی ہے اک ، یہ کربلا نئی نہیں
پہلے بھی ہوچکے شہید پہلے بھی سر قلم ہوئے
پھر بھی ہمارے صبر کی یہ انتہا نئی نہیں
تاریخ اپنے آپ کو دُہرا رہی ہے بار بار
یہ اہل حق پہ کفر کی جور و جفا نئی نہیں
اَحد کی ہر صدا پہ یوں کرنا ستم بری طرح
داعیٔ حق پہ دشمنوں کی یہ جفا نئی نہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں