عظیم ریاضی دان ’’آرتھر کیلے‘‘

عظیم ریاضی دار آرتھر کیلے 16؍اگست 1821ء کو انگلینڈ میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والدین روس میں رہتے تھے لیکن کاروبار کے سلسلہ میں انگلینڈ میں رہائش پذیر تھے۔ آرتھر بچپن میں ہی ریاضی کے پیچیدہ مسائل بڑی آسانی سے حل کر لیتے تھے۔ 1834ء میں انہیں ٹرینیٹی کالج میں داخل کروادیا گیا جہاں آپ نے یونانی، فرانسیسی، جرمن اور لاطینی زبانوں پر عبور حاصل کیا لیکن آپ کو ریاضی میں غیرمعمولی مہارت حاصل تھی۔ 1842ء میں آپ نے گریجوایشن کرلیا۔ آپ کو پینٹنگ، کوہ پیمائی اور سیاحت سے بھی دلچسپی تھی۔ تین سال تک ٹرینیٹی کالج میں کام کرنے کے بعد آپ نے 1845ء میں ’’لنکن ان لندن‘‘ میں قانون کی تعلیم حاصل کرنا شروع کردی۔ 1849ء میں آپ بیرسٹر بن گئے۔ وکالت کے پیشے کی آمدنی کے ساتھ آپ نے چودہ سال ریاضی میں اپنی دلچسپی کو آگے بڑھایا ۔ اور پھر آپ کو کیمبرج یونیورسٹی میں ریاضی کے شعبے کا سربراہ منتخب کرلیا گیا جہاں آپ نے خواتین کے کیمبرج میں داخلہ کے سلسلہ میں نمایاں کام کیا۔
1889ء سے 1898ء تک آپ کے نو سو سے زیادہ ریاضی کے مقالے کتب کی شکل میں شائع ہوئے۔ آپ نے بہت سے اعزازات حاصل کئے اور ساری عمر ریاضی میں تحقیق کرتے ہوئے بسر کرکے 26؍جنوری 1895ء کو 74 سال کی عمر میں کیمبرج میں انتقال کیا۔ یہ مضمون ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ ستمبر 1999ء میں شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں