متّقی ہونے کا سب سامان ہے رمضان میں – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جولائی 2012ء میں رمضان المبارک کے حوالہ سے کہی گئی مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

متّقی ہونے کا سب سامان ہے رمضان میں
یہ خدا کا خاص اِک احسان ہے رمضان میں
کاروبارِ جنسِ عصیاں بند ہے رمضان میں
مستقل جکڑا ہوا شیطان ہے رمضان میں
عام سی کوشش پہ بھی ہے اجر بے حد و حساب
قرب پانے کا کھلا میدان ہے رمضان میں
بھیگنا ہے جس کو بھیگے رات دن بوچھاڑ میں
مغفرت کا مستقل باران ہے رمضان میں
یہ مہینہ ہے مقدّس اور تصوّف کا نچوڑ
عبد سے معبود خود یک جان ہے رمضان میں
عیش و غفلت میں فنا کر دے جو یہ گنتی کے دن
کون اتنا غافل و نادان ہے رمضان میں
زینہ زینہ طَے کرے گا معرفت کی منزلیں
جو بھی عرشیؔ ، صاحبِ عرفان ہے رمضان میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں