مرے گلستاں میں رونق، گو بہار سے ہوئی ہے – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 31 جولائی 2020ء)

مجلس انصاراللہ جرمنی کے سہ ماہی‘‘الناصر’’اپریل تا جون 2012ء میں ایک محفل مشاعرہ کی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ اس رپوٹ میں شامل جناب محمد شریف خالد صاحب کے نمونہ کلام میں سے انتخاب درج ذیل ہے:

مرے گلستاں میں رونق، گو بہار سے ہوئی ہے
ترے فیض سے ہوئی ہے، ترے پیار سے ہوئی ہے
یہ جو شب کے ہیں پجاری کوئی جا کے اُن سے پوچھے
کب دیں کی آبیاری تلوار سے ہوئی ہے
یہ جو تار تار دامن نظر آ رہا ہے تم کو
یہ خطا نہیں عطا ہے، مرے یار سے ہوئی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں