مکرم سلیم احمد صاحب پال شہید

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ کے مختلف شماروں میں چند شہدائے احمدیت کا تذکرہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کے خطباتِ جمعہ کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔
آپ مکرم خدا بخش پال صاحب اور محترمہ سلیمہ بی بی صاحبہ کے ہاں ڈسکہ کلاں ضلع سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ بعد ازاں پہلے ربوہ اور پھر کراچی منتقل ہوگئے۔ منظور کالونی کراچی میں شہید ہونے والے عبدالرحمٰن باجوہ صاحب کی شہادت کے دو ہفتے بعد 10؍ نومبر1994ء کی رات جب آپ اپنی دکان بند کرکے گھر کی طرف جارہے تھے تو دو موٹرسائیکل سواروں نے آپ پر اندھادھند فائرنگ کرکے آپ کو موقع پر ہی شہید کر دیا۔ شہید مرحوم نے اہلیہ محترمہ رفیعہ بیگم صاحبہ کے علاوہ پانچ بیٹے اور تین بیٹیاں نیز تین بھائی اور تین بہنیں یادگار چھوڑے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں