مکرم محمد اسماعیل بقاپوری صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍اگست 2001ء میں مکرم محمد یوسف بقاپوری صاحب رقمطراز ہیں کہ ہمارے خاندان میں سب سے پہلے حضرت مولوی محمد ابراہیم بقاپوری صاحبؓ نے احمدیت قبول کی تھی۔ اُن کے سب سے بڑے بیٹے، میرے والد مکرم محمد اسماعیل بقاپوری صاحب تھے۔

حضرت مولانا محمد ابراہیم بقاپوریؓ

مکرم محمد اسماعیل صاحب 17؍اگست 1921ء کو قادیان میں پیدا ہوئے۔ میٹرک کے بعد جامعہ احمدیہ میں داخل ہوئے اور مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا۔ پھر ووکیشنل ٹریننگ سنٹر امرتسر میں داخلہ لے لیا۔ 1940ء میں دہلی میں سرکاری ملازمت اختیار کی۔ 1941ء میں نظام وصیت میں شامل ہوئے۔ 1942ء میں آپ کی شادی مکرمہ امۃالمجید صاحبہ بنت حضرت مرزا محمد شفیع صاحب محاسب صدر انجمن احمدیہ قادیان سے ہوئی۔ پاکستان بننے کے بعد آپ کراچی آگئے۔
دہلی میں قائد خدام الاحمدیہ رہے تھے۔ کراچی میں آپ کی رہائشگاہ قریباً ربع صدی تک مرکز نماز بنی رہی۔ تحریک جدید کے اوّلین مجاہدین میں سے تھے۔ کراچی میں کئی سال زعیم حلقہ رہے۔ 1981ء میں اپنی اہلیہ کی وفات کے بعد کچھ عرصہ ربوہ میں مقیم رہے اور جماعتی دفاتر میں خدمت کی توفیق پائی۔ نہایت ہنس مکھ طبیعت پائی تھی۔
آپ نے 80 سال کی عمر میں 7؍مئی 2001ء کو کراچی میں وفات پائی۔ بوجہ موصی ہونے کے جنازہ ربوہ لایا گیا جہاں تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں عمل میں آئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں