نور ڈونرز ایسوسی ایشن و آئی بنک

ماہنامہ ’’خالد‘‘ جنوری 2003ء میں مکرم ڈاکٹر محمد احمد اشرف صاحب

نور ڈونرز ایسوسی ایشن اور آئی بنک کی رپورٹ میں بیان کرتے ہیں کہ دو سال قبل حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی منظوری سے اس کا قیام عمل میں آیا تھا۔ اب تک اٹھارہ مقامات پر اس کی شاخیں قائم ہوچکی ہیں۔ 2213؍افراد نے آئی ڈونر بننے کا فارم پُر کردیا ہے۔ 6؍ ڈونرز کی وفات کے بعد اُن کا عطیہ وصول کیا گیا ہے جن سے بارہ افراد کے کامیاب آپریشن فضل عمر ہسپتال میں سرانجام دیئے جاچکے ہیں جن میں سے آٹھ آپریشن مکرم ڈاکٹر مرزا خالد تسلیم صاحب اور چار مکرم ڈاکٹر رشید محمد راشد صاحب نے کئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں