وفور یاس سے انساں بہل بھی سکتا تھا – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری2008ء میں شامل اشاعت ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

وفور یاس سے انساں بہل بھی سکتا تھا
ہجومِ شوق میں دِل تیرا جَل بھی سکتا تھا
سِسکتی کانپتی رُوحوں کو دیکھ لیتے اگر
تو زندگی کا تصوّر بدل بھی سکتا تھا
یہ میرا ظرف تھا سب خامشی سے میں نے سہا
کہ لفظ حَدِّ ادب سے نکل بھی سکتا تھا
مجھے تو مرضیٔ مولا ہی چاہئے ورنہ
وہ چاہتا تو مقدر بدل بھی سکتا تھا!!

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں