پھر شہیدانِ وفا نے باب اِک روشن کیا – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں شہدائے لاہور کی یاد میں مکرم صادق باجوہ صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

پھر شہیدانِ وفا نے باب اِک روشن کیا
جاں کا نذرانہ دیا ، جام شہادت پا لیا
پیکرِ صدق و وفا بنتا گیا ہر احمدی
آخریں کے دَور نے پھر اوّلیں کو پا لیا
زعمِ باطل میں امیں دینِ متیں کے بن گئے
بربریّت ، ظلم و سفّاکی سے دیں رُسوا کیا
آہ مظلوموں کی ہرگز رائیگاں جاتی نہیں
ہے مکافاتِ عمل پاؤگے جو تم نے کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں