چاند اپنے گھر میں ہو – نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 21؍ تا 31مئی 2021ء)

روزنامہ ‘‘الفضل’’ ربوہ 25؍مئی 2013ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی مختصر بحر کی ایک خوبصورت نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

چاند اپنے گھر میں ہو
یا کہیں سفر میں ہو
جہاں چلے قدم قدم
بہارِ رہگزر میں ہو
وہ پیارا پیارا شخص ہے
کسی بھی بام و در میں ہو
وہ روحِ بزمِ آرزو
وہ جاں ہے جس نگر میں ہو
وہ سب کا مرکزِ نظر
فضا میں ، مستقر میں ہو
بس اِک اسی کے واسطے
دعا دل و جگر میں ہو
کہیں بھی ہو جہاں میں
خدا کی ہو امان میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں