ہم احمدی بچے ہیں کچھ کرکے دکھادیں گے – نظم

واقفینِ نَو کے رسالہ ’’اسماعیل‘‘ لندن اپریل تا جون 2012ء میں مکرم عبدالمنان شادؔ صاحب مرحوم کی درج ذیل معروف نظم (منقول از روزنامہ الفضل ربوہ 25؍دسمبر 1949ء) شامل اشاعت ہے:

ہم احمدی بچے ہیں کچھ کرکے دکھادیں گے
شیطاں کی حکومت کو دنیا سے مٹادیں گے
ہم مشرق و مغرب میں وحدت کی صدا دیں گے
دنیا کو طریقت کا پھر درس سکھا دیں گے
ہر طرف پکاریں گے دنیا میں نذیر آیا
ہر ایک کو جا جا کر پیغامِ خدا دیں گے
کہتی ہے غلط دنیا عیسیٰ ہے ابھی زندہ
برہان توفّی کی قرآں سے بتادیں گے
ہم سچے مسلماں ہیں کچھ خوف نہیں ہم کو
جو بات حقیقت ہے دنیا کو سنادیں گے
نکلیں گے زمانے میں ہم شمع ہدیٰ لے کر
ظلمات مٹادیں گے نوروں سے بسا دیں گے
بچہ نہ ہمیں سمجھو جانباز مجاہد ہیں
اسلام کی خاطر ہم جانیں بھی لٹادیں گے
اے شادؔ گماں مت کر کمزور نہیں ہیں ہم
جب وقت پڑا اپنی جانیں بھی لڑا دیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

2 تبصرے “ہم احمدی بچے ہیں کچھ کرکے دکھادیں گے – نظم

  1. اس نظم کے سلسلہ میں خاکسار ایک تصحیح بنام مکرم عبد المنان خواستگزار ہے کہ اصل نام مکرم ومحترم مرحوم محمد ابراہیم صاحب شاد ہے . جزاکم اللہ

    1. السلام علیکم۔ اگرچہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ نظم مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب مرحوم کی ہے کیونکہ غلطی سے اُن کے مجموعہ میں بھی اسے شامل کردیا گیا ہے لیکن دراصل ایسا نہیں ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ تحقیق کی جاچکی ہے۔ چنانچہ دسمبر 1949ء میں یہ نظم مکرم عبدالمنان شاد صاحب مرحوم کے نام سے روزنامہ الفضل ربوہ میں شائع ہوچکی ہے- اور اس کے بعد بھی کئی دہائیوں تک یہ نظم مکرم عبدالمنان شاد صاحب کے نام سے اخبارات و رسائل کی زینت بنتی رہی ہے جس کے دستاویزی ثبوت مکرم عبدالمنان شاد صاحب مرحوم کے وارثان کے پاس موجود ہیں- اس نظم کی اشاعت کے نصف صدی بعد یہ نام غلطی سے تبدیل ہوگیا جس کی وجہ اس کے مقطع میں شامل تخلّص ہے- بعدازاں دونوں مختلف ناموں‌ سے یہ شائع ہوتی رہی- تاہم حقائق کے مطابق ہم نے اصل نام کے ساتھ اسے شائع کیا ہے-

Leave a Reply to محمود احمد ملک Cancel reply