’’یہ انگلستان ہے ہم نے یہاں دیے جلائے ہیں‘‘ . نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 7جنوری 2022ء)

روزنامہ‘‘الفضل’’ربوہ 29؍جولائی 2013ء میں مکرم مبارک احمد صدیقی صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو انگلستان میں پہلے احمدیہ مرکز کے قیام پر ایک صدی مکمل ہونے پر کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

مکرم مبارک احمد صدیقی صاحب

یہ انگلستان ہے ہم نے یہاں دیے جلائے ہیں
بتوں کے شہر میں آکے خدا کے گھر بنائے ہیں
محمد مصطفیٰؐ کی عظمتوں کے گیت گائے ہیں
امام وقت کے ارشاد دنیا کو سنائے ہیں

کسی محبوب کے دل سے سمندر پار پیاروں تک
کسی گمنام بستی سے یہاں کے مرغزاروں تک
سلاخوں، بیڑیوں کو توڑ کے ان جاں نثاروں تک
مسیح وقت کی تبلیغ پہنچی ہے کناروں تک

عزیزو! کاررواں کی شان میرِ کاررواں سے ہے
چمن میں دلکشی ساری چمن کے باغباں سے ہے
وہی ہے کامراں جس کا تعلق آسماں سے ہے
جسے نسبت رسول پاکؐ شاہِ دو جہاں سے ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں