حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق قرآن کریم
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ستمبر 1995ء میں سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قرآن کریم سے عشق کے بارے میں کئی ایمان افروز روایات کا انتخاب محترم سمیع اللہ زاہد صاحب نے کیا ہے۔ حضور جب سیالکوٹ میں ملازم تھے تو آپؑ جب بھی کچہری سے فارغ ہوکر آتے تو دروازہ بند کر لیتے۔ بعض متجسس…