مسند احمد بن حنبلؒ

حضرت امام احمد بن حنبل کا ذکر خیر 23؍ فروری 1996ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے اسی کالم میں کیا جاچکا ہے- روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم ستمبر میں مکرم محمد احمد صاحب کے قلم سے آپؒ کی ’’مسند‘‘ پر ایک مختصر مضمون شامل اشاعت ہے- اس مسند کا شمار علماء حدیث نے حدیث کی صحیح اور…

حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ

سلسلہ قادریہ کے بانی حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کا اصل نام عبدالقادر بن ابی صالح تھا۔ آپؒ کا سلسلہ نسب حضرت امام حسنؓ سے جاملتا ہے۔ آپؒ 470ھ میں جیلان میں پیدا ہوئے اور 18 سال کی عمر میں تحصیل علم کے لئے بغداد آئے اور پھر ساری عمر یہیں گزار دی۔ 561ھ میں آپ…

حضرت امام ابن تیمیہؒ

امام تقی الدین ابو العباس احمد بن شہاب الدین عبدالحلیم 661ھ میں حران میں پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والد بھی اپنے زمانہ کے مانے ہوئے عالم اور محدّث تھے۔ آپؒ اپنے ایک دور کے جدہ کی نسبت سے ابن تیمیہ کی کنیت سے معروف ہوئے۔ آپؒ بہت دلنواز، سنجیدہ اور بارعب شخصیت کے مالک تھے…

بخاری و مسلم کا مقام و مرتبہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اپریل 1998ء میں مکرم منیر احمد جاوید صاحب کے ایک طویل مقالہ کی تلخیص مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ اس مقالہ میں حدیث کی دو مستند کتب بخاری و مسلم کے مقام و مرتبہ سے متعلق متفرق آراء شامل ہیں۔ امام المحدّثین حضرت محمد بن اسماعیل…

حضرت امام مالک بن انسؒ

حضرت مالک بن انس الاصبحی کا تعلق یمن کے شاہی خاندان حمیر کی شاخ ’اصبح‘ سے تھا۔ آپ کا گھرانہ نسلاً قریشی تھا۔ آپؒ کے دادا مالک بن ابی عامر کی علمیت اور دینی خدمات مسلمہ ہیں۔ انہوں نے والی یمن کے ظلم سے تنگ آکر اپنے آبائی وطن کو خیرباد کہا اور حجاز میں…

’امامِ اعظم‘ حضرت امام ابو حنیفہؒ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت امام ابوحنیفہ ؒ کے بارے میں فرمایا ’’وہ ایک بحرِ اعظم تھا اور دوسرے سب اس کی شاخیں ہیں … امام بزرگ ابوحنیفہؒ کو علاوہ کمالات علم آثارِ نبویہ کے استخراج مسائل قرآن میں یدطولیٰ تھا‘‘ ۔ حضرت امام ابو حنیفہؒ کے بارے میں مکرم ظفراللہ خان…

حضرت سید علی ہجویریؒ (المعروف داتا گنج بخش)

حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے بارہ میں مکرم یاسر منصور احمد صاحب کا مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جنوری 1997ء کی زینت ہے۔ حضرت سید علی ہجویریؒ کا شجرہ نسب حضرت امام حسنؓ تک پہنچتا ہے۔ آپؒ کے والدین غزنی کے مضافات میں آباد تھے۔ سلطان محمود غزنویؒ کی وفات کے بعد…

حضرت الشیخ محی الدین ؒ ابن العربی

حضرت الشیخ محی الدین ؒ ابن العربی تصوف کی دنیا میں ’’شیخ اکبر‘‘ کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں۔ آپؒ حاتم طائی کی نسل سے تھے۔ سپین میں اسلامی حکومت کے قیام کے بعد آپ کا گھرانہ مرسیلہؔ میں جا بسا تھا جہاں آپ 17؍رمضان 560ھ کو پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والد نجار تھے مگر…

حضرت حافظ امام مسلمؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍ مارچ 1996ء میں حضرت حافظ امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ کے حالاتِ زندگی ایک گزشتہ شمارہ سے منقول ہیں۔ حضرت امام مسلمؒ 206ھ میں نیشاپور میں پیدا ہوئے جو محدثین کا پایہ تخت کہلاتا تھا۔ چودہ برس کی عمر سے آپؒ نے حدیث کی سماعت شروع کی اور حضرت امام احمد…

حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ

عظیم محدث، مفسر اور اسلامی فقہ کے چوتھے ستون حضرت امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ بغداد میں پیدا ہوئے۔ آپؒ کے والد محمد بن حنبل آپ کے بچپن میں ہی وفات پاگئے تھے۔ حفظ قرآن کے بعد آپ نے کئی اساتذہ سے فیض حاصل کیا جن میں حضرت امام شافعیؒ بھی شامل ہیں۔…

حضرت امام محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ

حضرت امام محمد باقر رحمۃ اللہ علیہ کا اصل نام محمد بن علی بن حسینؓ تھا یعنی آپؒ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پوتے تھے۔ آپؒ کے والد حضرت امام زین العابدینؓ نے آپؒ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی۔ بارہ آئمہ میں آپؒ کا شمار پانچویں نمبر پر ہوتا ہے۔…

حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ

آئمہ اربعہ میں حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کو ممتاز مقام حاصل ہے۔ آپ کا نام محمد ہے اور سلسلہ نسب ساتویں پشت پر آنحضور ﷺ سے جاملتا ہے۔ جس دن آپ کی پیدائش ہوئی اسی روز حضرت امام ابوحنیفہ کا انتقال ہوا۔ دو برس کی عمر میں والدہ کے ساتھ مکہ آگئے اور…