’’دی لائٹ‘‘ کا تعارف

نصرت جہاں اکیڈمی ربوہ نے اپنا پہلا میگزین ’’دی لائٹ‘‘ اردو اور انگریزی میں شائع کیا ہے۔ اکیڈمی کا قیام 12؍ستمبر 1987ء کو عمل میں آیا تھا جب 166 طلباء کے ساتھ ششم، ہفتم اور نہم کی کلاسیں شروع ہوئیں۔ اپریل 1989ء میں جونیر سیکشن کا قیام بھی عمل میں آگیا۔ اس وقت اکیڈمی میں…

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ کا مسیح موعود نمبر

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ 21 تا 28؍دسمبر 1995ء ’’مسیح موعودؑ نمبر‘‘ ہے جس میں نہایت عمدہ مضامین پیش کئے گئے ہیں جو احمدیت اور بانی احمدیت علیہ السلام کی ذات مقدس اور آپؑ کے کلام اور پیشگوئیوں پر کئے جانے والے لغو الزامات اور گندے مخالفانہ اتہامات کی قلعی کھول کر ان کی کذب بیانی کوثابت…

ارمان اور حقیقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اپریل میں انگریزی اخبار ’’ڈان‘‘ کے حوالہ سے یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے چند لیکچرز کا شہزاد احمد کے قلم سے اردو ترجمہ ’’ارمان اور حقیقت‘‘ کے نام سے شائع ہوا ہے۔ یہ مضامین 1983ء میں شائع ہونے والی ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی کتاب Ideals and Realities…

’’بخارِ دل‘‘ کا تعارف

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ جماعت میں ایک ممتاز مقام کے حامل ہیں۔ آپؓ کا تعلق حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے صھری خاندان سے ہے۔ آپ بہت نیک اور خدا رسیدہ انسان تھے اور نہ صرف حاذق طبیب اور ماہر سرجن تھے بلکہ بلند پایہ انشاء پرداز، فصیح البیان مقرر، مایہ ناز ادیب اور…

عربی ماہنامہ ’’التقویٰ‘‘

مجلہ ’’التقویٰ‘‘ ہماری جماعت کا عربی زبان میں شائع ہونے والا مرکزی ماہنامہ ہے۔ مئی 1988ء میں جاری ہوا اور اسلام آباد میں رقیم پریس میں طبع ہوتا ہے۔ موجودہ مدیر مصری دوست محترم الحاج محمد حلمی الشافعی ہیں۔ اس رسالہ میں بعض مستقل کالم اور چند مضامین شامل ہوتے ہیں۔ جن میں رسول اللہﷺ…

’’نوائے درد‘‘ کا تعارف

ممتاز بزرگ شاعر جناب سلیم شاہجہانپوری صاحب کے نئے مجموعہ ’’نوائے درد‘‘ کا تعارف مکرم نسیم سیفی صاحب نے روزنامہ ’’الفضل‘‘ 17؍اپریل میں کروایا ہے۔ یہ ان کا تیسرا شعری مجموعہ ہے۔ اس سے پہلے ’’بکھرے ہوئے موتی‘‘ اور ’’شہر دعا‘‘ کے نام سے دو مجموعے منظر عام پر آ چکے ہیں۔ حضرت خلیفۃالمسیح الرابع…

ٹیکنیکل میگزین 97-1996ء

احمدی آرکیٹیکٹس و انجینئرز کی عالمی ایسوسی ایشن کا انگریزی مجلہ ہمیں موصول ہوا ہے جس میں ماحولیات کی حفاظت ، انٹرنیٹ ، انقلابی معلومات اور معاشرہ ، مصفّا پانی کی فراہمی ، الیکٹریکل توانائی کی بچت ، بندرگاہوں کی منصوبہ بندی وغیرہ سے متعلق مضامین شاملِ اشاعت ہیں۔ ایسوسی ایشن کی کارگزاری رپورٹس ،…