نماز میں حضور قلب حاصل کرنے کا طریق

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جنوری2008ء میں حضرت پیر سراج الحق نعمانی صاحبؓ کی کتاب سے ایک اقتباس شامل اشاعت ہے۔ آپؓ تحریر فرماتے ہیں کہ ایک روز میں نے عرض کیا کہ حضرت نماز میں حضور اور لذت اور ذوق و شوق تضرع کیونکر پیدا ہووے؟ فرمایا: کبھی مکتب میں پڑھے ہو۔ عرض کیا: ہاں پڑھا…

خلفاء سلسلہ کی طلبہ جامعہ کو نصائح

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں مکرم امین الرحمن صاحب نے خلفاء سلسلہ عالیہ احمدیہ کی طلبہ جامعہ کے لئے اہم نصائح کے حوالہ سے ایک مضمون مرتب کیا ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ نے فرمایا: ’’جب تک جڑ زمین میں مضبوطی کے ساتھ گڑ نہ جائے اس وقت تک اکھیڑنا آسان…

سیرت سیدنا حضرت مسیح موعودؑ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اپریل 2007ء میں حضرت مرزا نذیر حسین صاحبؓ کی روایات کے حوالہ سے سیدنا حضرت مسیح موعودؑ کی سیرت کے بعض درخشندہ پہلو شامل اشاعت ہیں۔ نماز تہجد کا معمول حضرت مسیح موعودؑ کا معمول تھا کہ رات تقریباً بارہ بجے تک تصنیف کا کام کرتے رہتے پھر سو جاتے اور رات…

مژدۂ باد اہلِ چمن ۔ ماہِ گُہر بار آیا – نظم

جماعت احمدیہ ناروے کے سہ ماہی رسالہ ’’الجہاد‘‘ (جولائی تا ستمبر 2007ء) میں محترم عبدالسلام اختر صاحب کی رمضان المبارک کے حوالہ سے شائع ہونے والی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: مژدۂ باد اہلِ چمن ۔ ماہِ گُہر بار آیا اپنے دامن میں لئے دولتِ بیدار آیا عرصۂ زیست پہ اِک مطلعِ انوار…

روزہ … مذاہب عالم کا مشترکہ اثاثہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍ستمبر 2007ء میں روزہ کے بارہ میں ایک دلچسپ مقدمہ کا حال محترم شریف احمد بانی صاحب اپنے والد محترم محمد صدیق بانی صاحب کے حوالہ سے بیان فرماتے ہیں۔ 1930ء کی دہائی میں متحدہ بنگال میں ڈھاکہ کے ایک کالج سے متصل ہوسٹل والوں نے رمضان شریف کی آمد سے قبل…

پھر آیا بڑی شان سے رمضان کا موسم – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: پھر آیا بڑی شان سے رمضان کا موسم پھر چھایا دل و جان پہ ایمان کا موسم سر رکھ دیئے دہلیز پہ بخشش کی طلب میں آنکھوں سے رواں اشکِ پشیمان کا موسم جو بس…

ماہ رمضان نویدِ رحمت ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍ستمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم مرزا محمود احمد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ماہ رمضان نویدِ رحمت ہے آیۂ خیر وجہ برکت ہے زندگی میں یہ ماہ پھر آیا خوش نصیبی ہے اور سعادت ہے ہر گھڑی عرش سے پیامِ سکوں ہر گھڑی غیب سے بشارت ہے…

مختلف مذاہب میں روزہ کاتصور

قرآن شریف میں مومنوں سے ارشاد ہوتا ہے کہ تم پر روزے اسی طرح فرض کر دیئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو (البقرۃ:183)۔ اس آیت قرآنی سے ثابت ہوتا ہے کہ انسانی اور مذہبی تاریخ میں زمانہ قدیم سے ہی روزہ کا…

ہزار برکتیں لے کر مہ صیام آیا – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍ستمبر 2007ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہزار برکتیں لے کر مہ صیام آیا ہر اک بشر کے لئے عفو کا پیام آیا ہمیں اے جانِ تمنا تھا انتظار ترا خوشا کہ عمر میں تُو پھر بحسن تام آیا ہے ابتداء…

محترم ڈاکٹر عبدالسمیع انبالوی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍فروری 2007ء میں مکرمہ ڈاکٹر امۃالمصور سمیع صاحبہ نے اپنے والدین کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتی ہیں کہ میرے والد محترم ڈاکٹر عبدالسمیع انبالوی صاحب 20؍جنوری 1926ء کو محترم بابو عبدالغنی صاحب انبالوی کے ہاں انبالہ میں پیدا ہوئے۔ ابھی چھ ماہ کے تھے کہ والدہ محترمہ دولت بی…

کشمیری بزرگوں کے ایمان افروز واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 2004ء کی زینت کشمیر کے احمدی بزرگوں کے بعض ایمان افروز واقعات (مرسلہ: داؤد بھٹی صاحب) ہیں۔ ٭ حضرت خواجہ عبد الرحمان صاحبؓ صوم وصلوٰۃ کے اس قدر پابند تھے کہ ایک بار جب ریاست جموں و کشمیر کے جنگلات کے افسر اعلیٰ پنڈت دیوی سرن ان کے علاقہ کا دورہ…

مکرم سید سہیل احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 2004ء میں مکرمہ نصرت احمدنوشی صاحبہ کا اپنے والد محترم سید سہیل احمد صاحب کی یادوں کے حوالہ سے تحریر کردہ ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ مکرم سید سہیل احمد صاحب 15 دسمبر 1931ء کورانچی صوبہ بہار، انڈیا میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ کے والد سید محی الدین احمد نامور وکیلوں…

مجھے تلاشِ یار ہے ، مجھے تلاشِ طور ہے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اپریل 2005ء میں ’’نماز‘‘ کے عنوان سے شامل اشاعت مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب کی ایک طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:- مجھے تلاشِ یار ہے ، مجھے تلاشِ طور ہے تری نظر بہشت پر میری نظر میں نور ہے مکانِ دل بھی دیکھ تو یہاں کوئی ضرور ہے ادھر اُدھر…

حضرت مصلح موعودؓ کی محبت الٰہی اور عبادات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15فروری 2005ء میں مکرم عبد الباسط شاہد صاحب کے قلم سے ایک مضمون میں حضرت مصلح موعودؓ کی محبت الٰہی اور عبادات کے بعض واقعات شامل اشاعت ہیں۔ * حضرت شیخ غلام احمد صاحب واعظؓ کا بیان ہے: ’’مرزا محمود احمد صاحب کو باقاعدہ تہجد پڑھتے ہوئے دیکھا اور یہ بھی دیکھا…

قیام نماز کے قابل تقلید نمونے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4، 6 اور 8 دسمبر 2004ء میں مکرم عبدالسمیع خانصاحب نے اپنے مضمون میں تابعین کے قیام نماز سے متعلق چند خوبصورت اور قابل تقلید نمونے پیش کئے ہیں۔ مراکش کی ایک مسجد کے میناروں سے صدیوں بعد آج بھی بھینی بھینی خوشبو آتی ہے۔ یہ مسجد مراکش کے فرمانروا یعقوب المنصور…

اصحاب احمدؑ کا قیامِ لیل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 ستمبر 2004ء میں مکرم عبد السمیع خانصاحب کے تحریر کردہ ایک مضمون میں اصحاب احمدؑ کی رات کی عبادات اور نماز تہجد میں باقاعدگی کا تذکرہ ہے۔ اس مضمون کا ایک حصہ قبل ازیں ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 22؍اپریل کے کالم “الفضل ڈائجسٹ” کی زینت بن چکا ہے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ…

سُستیاں چھوڑ دے، اُٹھ باندھ کمر آج کی رات – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11نومبر2004ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کی ایک نظم میں سے انتخاب پیش ہے: سُستیاں چھوڑ دے، اُٹھ باندھ کمر آج کی رات آج تھکنا نہیں مغرب تا فجر، آج کی رات آنکھ لگتی نہیں عاشق کی تو لمحہ بھر بھی اور کب جاگے گا، جاگا نہ اگر آج کی رات…

صحابہ مسیح موعودؑ کی دلگداز نمازیں

حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں: ’’پنجاب اور ہندوستان سے ہزار ہا سعید لوگوں نے میرے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور … بعد بیعت میں نے ایسی تبدیلی پائی ہے کہ جب تک خدا کا ہاتھ کسی کو صاف نہ کرے ہر گز ایسا صاف نہیں ہو سکتا۔ اور میں حلفاً کہہ سکتا ہوں…

حضرت مسیح موعود ؑ کی پاکیزہ نمازیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17، 18 ، 20 اور 24 ؍مارچ 2004ء میں مکرم عبدالسمیع خان صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی خشوع و خضوع سے بھرپور نمازوں کی تصویرکشی کی کوشش کی گئی ہے۔ حضرت میر محمد اسماعیل صاحبؓ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود ؑ…

سیرت حضرت مسیح موعود ؑ اور مصلح موعود کے بعض درخشندہ گوشے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍ مئی و 25؍مئی 2004ء میں مکرم حبیب الرحمٰن زیروی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت دو مضامین میں حضرت مسیح موعودؑ کی سیرۃ کو حضرت مصلح موعودؓ کے حوالہ سے بیان کیا گیا ہے۔ اسی سلسلہ کے دیگر مضامین قبل ازیں 19؍مارچ اور 2؍جولائی 2004ء کے شمارہ کے اسی کالم میں…

خدا تعالیٰ کی تائیدو نصرت کے نظارے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8 جنوری 2005ء میں مکرم حافظ عبد الحلیم صاحب خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کے نظاروں کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ محترم ماسٹر محمد صدیق صاحب مرحوم کی وفات کے موقعہ پر ان کے ایک ساتھی مکرم ماسٹر ملک محمد اعظم صاحب نے ان کے ایمان ویقین اور توکل…

آنحضرتﷺکا مقام عبودیت

جس وقت آنحضرت ﷺ مبعوث ہوئے ظھر الفساد فی البر والبحر کانظارہ عروج پر تھا اور لوگ مختلف قسم کی بدیوں میں سرشار تھے۔ آپﷺ کا وجود ان تمام خوبیوں اور کمالات کا جامع تھا جو متفرق طور پر مختلف نبیوں میں پائے جاتے تھے۔ بعثت سے قبل بھی آپؐ کا کردار یہ تھا کہ…

انقلاب انگیز نمازیں

حضرت مسیح موعود ؑ کا ایک عظیم الشان کارنامہ توحید کے قیام کے ساتھ ان نمازوں کا احیاء ہے جو دیکھنے اور سننے والوں کے دلوں کو فتح کر لیتی ہیں۔ سیدنا حضرت مسیح موعود ؑ فرماتے ہیں: ’’میں دیکھتا ہوں کہ لوگ بیعت کے بعد معاً ایک پاک تبدیلی اپنے چال چلن میں دکھلاتے…

نماز کی لذت

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ کے ’’سیدنا طاہر نمبر‘‘ میں مکرم بشیر احمد صاحب نے اپنے مضمون میں حضورؒ کی نماز سے محبت پر روشنی ڈالی ہے۔ وہ چھوٹی عمر میں ہی حضورؒ کے ہاں آگئے اور یہیں پلے بڑھے اور حضورؒ کی تربیت اور شفقتوں سے فیض پایا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ حضورؒ کسی بھی…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں مکرم نعیم اللہ خان صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضورؒ سے 1970ء میں انتخابات کے دوران تعارف کا موقع ملا جب مجھے مکرم چودھری انور حسین صاحب کے پاس شیخوپورہ بھجوایا گیا۔ حضورؒ ہمیں ہدایات دینے کے لئے رات کو آیا کرتے اور رات میں ہی واپس…

سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی سیرۃ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سیدنا طاہر نمبر میں حضورؒ کی خدام سے شفقت کے بارہ میں مکرم مسعود احمد خان صاحب دہلوی رقمطراز ہیں کہ مسجد بشارت سپین کے افتتاح کے موقع پر حضورؒ اور قافلہ کے اراکین ایک ہوٹل میں قیام رکھتے تھے۔ پہلے دن حضورؒ اپنے کمرہ میں جانے سے قبل دیگر افراد…