تمہارا اُسوۂ حسنہ تھے کربلا کے قتیل – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اکتوبر و نومبر 2010ء میں مکرم لطف الرحمن محمود صاحب کی شہیدانِ لاہور کے حوالے سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

تمہارا اُسوۂ حسنہ تھے کربلا کے قتیل
اُنہی کی رسمِ عبادت سلام کہتی ہے
کہیں لبوں پہ تشہّد ، کہیں درود و سلام
دمِ وداع وہ سعادت سلام کہتی ہے
مرے شہید کہ زندہ ہیں ازروئے قرآں
اُنہیں تو بڑھ کے شہادت سلام کہتی ہے
تمہارے خوں کے چراغوں کی لَو نہ ہو مدھم
ضیائے شمعِ خلافت سلام کہتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں