تم تھے سجدے میں گریاں خدا کے لئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اگست 2010ء میں شامل اشاعت مکرم خوشی محمد شاکر صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

تم تھے سجدے میں گریاں خدا کے لئے
اک اسی کی وفا اور رضا کے لئے
تمہیں مل گیا خُلد میں اک مقام
شہیدان لاہور تم پر سلام
مبارک شہادت مبارک مقام

شہیدو ہمیں آپ پر فخر ہے
ہمارے لئے صبر ہی صبر ہے
یہی ہے دعا اور یہی انتقام
شہیدان لاہور تم پر سلام
مبارک شہادت مبارک مقام

پرنٹ کریں
0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/oJy4z]

اپنا تبصرہ بھیجیں