جنوں کے مرحلے عقل و خرد سے دُور ہوں گے – نظم
ماہنامہ ’’اخبار احمدیہ‘‘ لندن مئی 2003ء میں شامل اشاعت مکرم محمد افضل خان ترکی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
جنوں کے مرحلے عقل و خرد سے دُور ہوں گے
فراست کی نظر ہو، نُور سے معمور ہوں گے
خلافت ہی وہ طاقِ جلوۂ حسن یقیں ہے
ضیاء سے جس کی ، اندھیرے سبھی کافُور ہوں گے
بہاروں کی برات آئی ہے دیکھو گلستاں میں
کلی دِل کی کھلے گی ، باغباں مسرورؔ ہوں گے