حریم حسن کے کس کس لقب سے یاد کروں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2006ء میں حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کے بارہ میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
حریم حسن کے کس کس لقب سے یاد کروں
مبارکہ تو فقط ایک نام تھا تیرا
دوائے چارہ گری اور دعائے نیم شبی
یہ فیضِ عام بھی جاری مدام تھا تیرا
خوشا وہ روز تُو نصرت جہاں کے گھر آئی
کہ منتظر بھی جہاں کا امام تھا تیرا
خوشا وہ صحبت انفاس قدس کے لمحے
مسیح پاک کے گھر میں قیام تھا تیرا