محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب شہید
محترم ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب سابق امیر ضلع نوابشاہ (شہید احمدیت) کے اوصاف حمیدہ کا مختصر تذکرہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍ستمبر 1995ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب نے کیا ہے۔ محترم ڈاکٹر صاحب کے برادرِ اصغر محترم ڈاکٹر عبدالقدیر صاحب بھی ’قاضی احمد ‘میں احمدیت پر قربان ہوگئے تھے۔ ایک مرتبہ آپ کے علاقہ میں ایک احمدی نے دعوت الی اللہ میں سستی کے بارے میں اپنی مایوسی اور بے بسی کا اظہار حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں اپنے خط میں کیا تو حضور نے فرمایا ’’ڈاکٹر عبدالقدوس کے بارے میں میں حسنِ ظن رکھتا ہوں‘‘۔ پیارے امام کی طرف سے آپ کے لئے یہ بہت بڑا اعزاز تھا۔