مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍نومبر 2011ء میں مکرم فرحان احمد رضا صاحب کے قلم سے مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب (ابن محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب) کا ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔

مکرم ناصر احمد ظفر صاحب

محترم مولانا ظفر محمد ظفر صاحب

مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ محترم ناصر احمد ظفر صاحب کے ساتھ دفتر صدر عمومی میں مجھے بھی خدمت کرنے کی توفیق ملتی رہی ہے۔ آپ کے ساتھ کام کرتے ہوئے افسر ماتحت والا فرق کبھی محسوس نہیں ہوا۔ ہر مشکل میں خیال رکھتے اور دلجوئی کرتے۔ کبھی بھی کسی سے سختی سے برتاؤ نہیں کرتے تھے بلکہ ایک مسکراہٹ چہرے پر رہتی اور ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آتے۔ عاجزی و انکساری کے پیکر تھے۔ نمود و نمائش اور صلہ و ستائش سے بے نیاز ہوکر نہایت فرض شناس تھے۔ اکثر آپ کی چھٹی کا دن بھی دفتر میں گزرتا اور روزانہ چھٹی کے بعد بھی گھنٹوں سائلین کے کام کرنے کے لئے دفتر میں موجود رہتے۔ انتہائی صبر و تحمّل سے فریقین کی بات سنتے اور نہایت احسن رنگ میں افہام و تفہیم کے ساتھ اُن کے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرتے۔ کبھی اُکتاہٹ یا تھکاوٹ کے آثار چہرہ پر ظاہر نہیں ہونے دیتے تھے۔ گھر میں بھی دفتری امور میں ہی مصروف نظر آتے تھے۔ جو غیرازجماعت بھی اپنے مسائل کے سلسلہ میں آپ کے پاس حاضر ہوتے وہ بھی آپ کے اعلیٰ اخلاق اور شائستہ گفتگو سے بے حد متأثر ہوتے۔
آپ ایک مختصر علالت کے بعد 12 ستمبر 2011ء کو بعمر 77 سال وفات پاگئے۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ میں آپ کا احسن رنگ میں ذکرخیر فرمایا اور نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں