سامان کو با دیدۂ تر باندھ رہے ہیں … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 11فروری 2022ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جون 2013ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ہجرت کے حوالے سے ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

عبدالکریم قدسی صاحب

سامان کو با دیدۂ تر باندھ رہے ہیں
بھیگے ہوئے رومال میں گھر باندھ رہے ہیں
خط ، یادیں ، تصاویر ، کتابیں و بیاضیں
دل کھول کے سامانِ سفر باندھ رہے ہیں
آنسو میرے رخساروں کی سیڑھی سے اُتر کر
دامن میں دعاؤں کا اثر باندھ رہے ہیں
پرواز کے جذبے بھی کبھی قید ہوئے ہیں
صیاد صفت کیوں مرے پَر باندھ رہے ہیں
سُوکھا نہ ابھی پچھلی مسافت کا پسینہ
پھر اگلی مسافت کو کمر باندھ رہے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں