محترم مولانا ملک غلام نبی شاہد صاحب

سابق مربی سلسلہ محترم مولانا ملک غلام نبی شاہد صاحب مورخہ 24مئی 2005ء کو بیلجیم میں بعمر 75 سال وفات پاگئے۔ آپ کا جسد خاکی ربوہ میں لایا گیا اور بہشتی مقبرہ میں تدفین ہوئی۔
آپ مورخہ 13 جنوری 1930ء کو خرادیاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد محترم حسن محمد صاحب معلم اصلاح و ارشاد نے 1929ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر بیعت کی تھی۔ مکرم ملک غلام نبی صاحب نے زندگی وقف کرنے کے بعد 1951ء میں مولوی فاضل اور 1952ء میں جامعۃ المبشرین کا امتحان پاس کیا۔ 1948ء میں آپ فرقان فورس میں بھی رہے۔ 1956ء میں آپ کی تقرری سیرالیون ہوئی جہاں آپ پانچ سال تک رہے۔ واپسی پر ایک سال کے لئے جامعہ احمدیہ میں آپ کو بطور استاد خدمت کی توفیق ملی اور دوبارہ سیرالیون کے لئے روانہ ہوئے جہاں آپ نے کئی نئی جماعتیں اور بو (Bo) شہر میں سیکنڈری سکول قائم کیا۔ 1966ء میں آپ کو غانا بھجوایا گیا جہاں آپ چار سال تک رہے۔ 1975ء میں آپ کو تیسری مرتبہ سیرالیون بھجوایا گیا جہاں ایک سال تک بطور امیر و مبلغ انچارج خدمات ادا کرتے رہے۔ 1980ء میں آپ کو کینیا بھجوایا گیا اور 1984ء تا 1989ء آپ جامعہ احمدیہ میں بطور استاد خدمات بجالاتے رہے۔ 1991ء میں آپ کی ریٹائرمنٹ ہوئی اور آپ نے بیلجیم میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ آپ کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

2 تبصرے “محترم مولانا ملک غلام نبی شاہد صاحب

  1. میں خرادیاں گاؤں سےہوں جو کہ ضلع گجرات پنجاب پاکستان میں ہے۔ میں نے تاریخ میں ان بزرگ کا نام نہیں سنا۔

    1. آپ درست فرماتے ہوں گے کیونکہ مضمون کے مطابق مولوی صاحب کو خرادیاں سے نکلے ہوئے قریباً پون صدی ہورہی ہے۔

Leave a Reply to محمد عرفان Cancel reply