ریڈ کراس

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں خدمت خلق کے عالمی اداروں اور شخصیات کے حوالہ سے بھی متفرق معلومات شامل ہیں- دنیا کی فلاحی تنظیموں میں ریڈ کراس کا نام بہت اہم ہے۔ دنیا کی متعدد تنظیموں کی طرح یہ تنظیم بھی فقط ایک شخص کے خوابوں کی تعبیر تھی۔ یہ شخص سوئٹزرلینڈ…

ایس اوایس (SOS) سگنل

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں خدمت خلق کے عالمی اداروں اور شخصیات کے حوالہ سے بھی متفرق معلومات شامل ہیں- جب کوئی بحری جہاز خطرے میں ہوتا ہے یا ڈوبنے لگتا ہے تو وہ SOS کا سگنل دیتاہے۔ جس کا مطلب ہوتا ہے کہ ہماری جان بچاؤ۔ خطرے کا یہ مشہور عالم…

خدمت خلق کے میدان میں احمدیوں کے مثالی نمونے

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں چند احمدیوں کے خدمت خلق کے نمونے مکرم منیر احمد رشید صاحب نے اپنے مضمون میں پیش کئے ہیں۔ ان واقعات میں سے چند ایسے منتخب واقعات ہدیۂ قارئین ہیں جو غالباً ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں پیش نہیں ہوئے۔ ٭ 1964ء میں جماعت احمدیہ کلکتہ کے سولہ احباب…

تاریخ احمدیت کراچی کا زرّیں ورق – خدمت خلق

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں شائع ہونے والے مکرم محمد محمود طاہر صاحب کے مضمون میں جماعت احمدیہ کراچی کی بعض خدماتِ خلق کا بیان ’’تاریخ احمدیت کراچی‘‘ سے منقول ہے- ٭ 1923ء میں ملکانہ کے علاقہ میں شدّھی کی تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے کی جانے والی تحریک پر جماعت…

ہومیوپیتھی کے ذریعہ خدمت خلق

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں مکرم مقبول احمد ظفر صاحب کے قلم سے ایک مضمون ہومیوپیتھی کے ذریعہ خدمت خلق کے حوالہ سے جماعت احمدیہ کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ نے ہومیوپیتھی کے ذریعہ جماعت کو خدمت خلق کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اس کے…

سرزمین افریقہ میں خدمت خلق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں شائع ہونے والا مکرم حنیف احمد محمود صاحب کا مضمون افریقہ میں جماعت احمدیہ کے تحت ہونے والی خدمت خلق کے حوالہ سے تحریر کیا گیا ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے 1970ء میں اپنے دورۂ افریقہ و یورپ کے دوران مسجد فضل لندن میں خطبہ جمعہ…

احمدی ڈاکٹرز کی طبّی خدمات

احمدی ڈاکٹرز ہمیشہ اپنے اپنے دائرہ کار میں خدمت خلق کرتے رہتے ہیں۔ تاہم روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں احمدی ڈاکٹرز کی جماعتی نظام کے تحت طبّی خدمات سے متعلق مکرم ڈاکٹر سلطان احمد مبشر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ 22 مارچ 1908ء کو مسجد مبارک قادیان میں 9 ڈاکٹروں…

حضرت مسیح موعودؑ کے مخالفین کا انجام

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے جنوری، فروری اور مارچ 2011ء کے شماروں میں حضرت مسیح موعودؑ کے بعض مخالفین کے عبرتناک انجام کا تذکرہ مکرم مولانا فضل الٰہی انوری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ بعض مخالفین جن کا تذکرہ قبل ازیں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں شائع نہیں ہوا تھا، وہ ذیل میں ہدیۂ قارئین…

حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت خلق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بے لَوث ہمدردیٔ مخلوق کے بارہ میں مکرم فخرالحق شمس صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کا دل اللہ تعالیٰ نے بہت نرم، شفیق، ہمدرد، دوسروں کے کام آنے والا، ہر دم اپنوں اور غیروں کی خیرخواہی سوچنے والا، ہمہ…

صحابہ حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت خلق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے اصحاب کی ہمدردیٔ خلق کے بارہ میں مکرم ابن احمد صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃالمسیح الاول رضی اللہ عنہ کے متعلق حضرت شیخ فضل احمد صاحبؓ بٹالوی اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ایک دن ایک یتیم بچہ…

صحابہ رسول کی خدمت خلق کے نمونے

خدمت خلق، یعنی مخلوق کی بے لوث خدمت کرنا اور اس خدمت کے بدلہ کسی عنایت یا شکر کا منتظر نہ رہنا بلکہ محض لِلّٰہ مخلوق کے کام آنا رضائے باری تعالیٰ کے حصول کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے کیونکہ اَلْخَلْقُ عَیَالُ اللہ۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں آنحضور صلی اللہ…

گمشدہ بچوں کی بازیابی کے لئے ماؤں کی تحریک

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں خدمت خلق کے چند عالمی اداروں اور شخصیات کا مختصر تعارف بھی شامل اشاعت ہے۔ ارجنٹینا کا فوجی آمر جو رجی رافیل و ڈیلاریڈ ونڈو 24؍ مارچ 1976ء کو صدرایزابیل پیرون کا تختہ اُلٹ کر اقتدار پر قابض ہوا اور اپنے پانچ سالہ بدترین دورِ حکومت میں…

بیڈن پاول

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں خدمت خلق کے چند عالمی اداروں اور شخصیات کا مختصر تعارف بھی شامل اشاعت ہے۔ بیڈن پاول ’’بوائے سکاؤٹ تحریک‘‘ کا بانی برطانوی سپاہی بیڈن پاول تھا جو BP کے نام سے معروف تھا۔ ہندوستان میں اپنے قیام کے دوران اُس نے جاسوسی اور سکاؤٹنگ پر ایک…

مدر ٹریسا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں خدمت خلق کے چند عالمی اداروں اور شخصیات کا مختصر تعارف بھی شامل اشاعت ہے۔ مدرٹریسا مشہور سماجی کارکن خاتون مدرٹریسا کا اصل نام Agnes Gonxha Bojaxhiu ہے۔ وہ 27؍اگست 1910ء کو سربیا (یوگوسلاویہ) میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک البانی پرچون کی دکان والے کی بیٹی تھیں۔…

مکرم ناصر احمد صاحب سابق محاسب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 مئی 2012ء کی ایک خبر کے مطابق دیرینہ خادم سلسلہ مکرم ناصر احمد صاحب ابن مکرم میاں چراغ دین صاحب سابق محاسب و افسر پراویڈنٹ فنڈ مورخہ 13 مئی 2012ء کو بعمر 74 سال طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ آپ 2008 ء سے کمر کے مہرے میں تکلیف کی…

حضرت میاں پیر محمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16اپریل 2012ء میں مکرمہ ف۔فاروق صاحبہ کے قلم سے اُن کے پڑدادا حضرت میاں پیر محمد صاحبؓ کے حالات زندگی شامل اشاعت ہیں۔ قبل ازیں 23مئی 2008ء کے شمارہ کے ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں بھی آپؓ کا ذکرخیر کیا جاچکا ہے۔ حضرت میاں پیر محمد صاحبؓ نے 1898ء میں قادیان جاکر حضرت مسیح…

محترم مظفر حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 مئی2012ء میں مکرمہ ص۔حسن صاحبہ نے اپنے والد محترم مظفر حسن صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ کے پڑدادا حضرت حاجی عبدالعظیم صاحبؓ نے احمدیت قبول کی تھی لیکن اُن کی اولاد میں سے کوئی بھی احمدی نہ ہوا۔ محترم مظفر حسن صاحب کے والد محمد مقبول صاحب چین میں کاروبار…

مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 اپریل 2012ء میں مکرمہ ر۔امجد صاحبہ اپنے والد محترم مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب کا اختصار سے ذکرخیر کرتی ہیں۔ مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب دسمبر 1924ء میں ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ پیدائشی احمدی تھے۔ ابتدائی تعلیم شیخوپورہ سے حاصل کی اور 1942ء میں فوج میں…

حضرت بابو شاہ دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 اپریل 2012ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت بابو شاہ دین صاحبؓ (یکے از صحابہ 313) کی سیرت و سوانح پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت بابو شاہ دین صاحب ولد مکرم میاں شیخ احمد صاحب مرحوم دراصل ساہووالہ ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے لیکن…

مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مئی 2012ء میں مکرم رانا مبارک احمد صاحب نے مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ آپ ایک دعاگو، زیرک، معاملہ فہم بزرگ تھے جو 13 نومبر 2011ء کو 76 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ حضرت حکیم محمد صدیق صاحبؓ آف قادیان کے بیٹے…

حضرت حاجی عبدالکریم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24فروری 2012ء میں حضرت حاجی عبدالکریم صاحب مرحوم آف کراچی کے خودنوشت حالاتِ زندگی شامل اشاعت ہیں۔ حضرت حاجی عبدالکریم صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ 1914ء میں یہ عاجز سرگودھا میں تعلیم حاصل کررہا تھا اور بورڈنگ ہائوس میں رہتا تھا اور قریبی جامع مسجد کے امام صاحب کو نماز فجر سے…

حضرت مصلح موعودؓ کی دعا کی قبولیت

ڈھاکہ کے محترم فیض عالم صاحب کا ایک بیان کردہ ایک واقعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 25؍جنوری 1996ء میں کسی پرانی اشاعت سے منقول ہے کہ ان کی اہلیہ لاعلاج نسوانی مرض میں مبتلا تھیں اور ہر قسم کے علاج کے باوجود مرض بڑھتا جا رہا تھا حتی کہ زندگی سے بھی مایوسی ہوگئی۔ آخر حضرت مصلح…

سیدنا مصلح موعودؓ کی یادیں

محترم پروفیسر حبیب اللہ خان صاحب اپنے مضمون مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 19؍ستمبر 1996ء میں بیان کرتے ہیں کہ ربوہ میں سیدنا مصلح موعودؓ نے ایک مجلس مشاورت کے موقعہ پر میرے نام کے ساتھ بے ساختہ پروفیسر کہہ دیا۔ اگرچہ بظاہر پروفیسر بننا میرے لئے ممکن نہ تھا لیکن اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک کتاب…

حضرت مصلح موعودؓ کی یادیں

محترم مولوی عبدالرحمٰن انور صاحب کو سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا پرائیویٹ سیکرٹری ہونے کا شرف حاصل تھا۔ آپ حضورؓ کے اخلاقِ فاضلہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ حضورؓ نے ایک بچے کو کسی ذاتی کام سے بھجوایا تو اس بچے نے آپ سے حضور کے کام کا حوالہ دے کر سائیکل طلب…

حضرت خلیفۃالمسیح الاوّلؓ کی سوانح عمری

حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی سوانح عمری مرتب کرنے کا خیال سب سے پہلے حکیم فیروزالدین صاحب لاہوری کو آیا۔ ان کی خواہش پر حضورؓ نے اپنی طبی سوانح عمری لکھوائی جو 1907ء میں اخبارات ’’الحکم‘‘ اور ’’حکیم حاذق‘‘میں شائع ہوئی۔ 1910ء میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحبؓ عرفانی نے ’’حیات النور‘‘ لکھنے کا ارادہ…

حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی قبولیت دعا

حضرت خلیفۃ المسیح الاولؓ کی قبولیت دعا کے چند واقعات (مرتبہ: مکرم خلیل احمد قمرصاحب) روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 1996ء کی زینت ہیں۔ محترم چوہدری حاکم دین صاحب نے آدھی رات کو حضورؓکی خدمت میں اپنی بیوی کی زچگی کی تکلیف کا عرض کیا تو آپؓ نے دعاکرکے ایک کھجور دی اور فرمایا:…