حضرت حاجی غلام احمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت حاجی غلام احمد صاحبؓ آف کریام ضلع جالندھر 76-1875ء میں پیدا ہوئے۔ بچپن سے نماز کے عادی اور تہجد گزار تھے۔ حضرت میاں کریم بخش صاحبؓ نے آپ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی چند کتب پڑھنے کے لئے دیں جن کے مطالعہ کے بعد آپؓ نے استخارہ کیا اور تصدیق میں…

عظمتِ کردار

مجلہ ’’النساء‘‘ کینیڈا کے سہ ماہی اول 1995ء کے انگریزی حصہ میں مکرمہ فریحہ داؤد صاحب رقمطراز ہیں کہ یہ حضور اکرم ﷺ کا پُرعظمت کردار ہی تھا جس نے آپؐ کے دشمنوں کے دلوں میں عظیم تغیر بپا کردیا۔ چنانچہ ہمیں بھی مسلسل اپنا تجزیہ کرتے رہنا چاہئے۔ نیز نظم و ضبط کے ساتھ…

تکبّر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍مارچ 1995ء میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے خطبہ جمعہ فرمودہ16؍مارچ 1917ء کا کچھ حصہ شائع ہوا ہے جس میں حضرت مصلح موعودؓ نے قرآن کریم کے اس ارشاد کی تفسیر بیان کی ہے کہ خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑائی کا معیار صرف تقویٰ ہے۔ اس سلسلہ میں حضورؓ نے متعدد مثالیں…

امانات کی قادیان سے ربوہ منتقلی … 1947ء

محترم عزیز احمد صاحب سابق ناظر بیت المال کا مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ 25؍اکتوبر 1995ء کی زینت ہے جس میں آپ بیان کرتے ہیں صدر انجمن احمدیہ میں بطور امانت رکھوائے گئے زیورات ، دیگر امانات اور ریکارڈ کو قادیان سے بحفاظت پاکستان منتقل کرنے کی توفیق حضرت شیخ فضل احمد صاحب بٹالوی رضی اللہ عنہ…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی شفقت

حضرت مصلح موعودؓ کی سیرۃ کے حوالہ سے مکرم جمعدار فضل دین صاحب کا بیان روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍اکتوبر 1996ء میں شائع ہوا ہے کہ 1954ء میں ربوہ کی بعض عمارات کی تعمیر کی نگرانی میرے سپرد تھی۔ ان دنوں لوہا کنٹرول ریٹ پر بکتا تھا۔ چنانچہ مجھے دفتر والوں نے آٹھ ہزار روپے دے…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خادم خاص حضرت حافظ حامد علی صاحب رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ ’’اکثر ایسا ہوتا تھا کہ میں پہلی رات حضرت صاحب کے پاؤں دباتے دباتے خود بھی اسی چارپائی پر سوجاتا تھا تو آپؑ مجھے نہ جگاتے بلکہ تمام رات میں وہاں سویا رہتا اور…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اکرام ضیف

حضرت مسیح موعودؑ کے اکرام ضیف کے چند واقعات محترم سمیع اللہ صاحب زاہد نے ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ اگست 1996ء میں پیش کئے ہیں۔ حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحب رضی اللہ عنہ ایک روایت بیان فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ بیگوال کا ایک ساہوکار اپنے کسی عزیز کے علاج کے لئے آیا حضور کو…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی راست بازی

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی عمر 25،30 برس تھی جب آپؑ کے والد صاحب کا درخت کاٹنے پر کچھ غرباء سے تنازعہ ہوا۔ مقدمہ درج ہوا اور مخالف فریق نے حضورؑـ کا نام بھی گواہوں میں لکھوا دیا۔ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام دو دیگر گواہان کے ہمراہ کچہری کی طرف روانہ ہوئے تو…

سیرت حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام

روزنامہ ’’ الفضل‘‘ ربوہ 21؍ مارچ 1996ء کا شمارہ ’’ مسیح موعودؑ نمبر‘‘ ہے اور اس میں حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی سیرت طیبہ پر ذاتی مشاہدہ کے حوالہ سے تحریر شدہ مضمون شائع ہوا ہے۔ حضورعلیہ السلام قادیان تشریف لانے والے احمدی احباب سے عموماً اُن…

مصائب دُور کرنے کا نسخہ

آجکل ہر شخص مختلف مصائب میں مبتلا ہے اور ان سے نجات کے لئے مختلف حیلے اختیار کرتا ہے- اس حوالہ سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اپریل 1995ء میں سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک ارشاد شائع ہوا ہے جو ہدیہ قارئین ہے: ’’خدا تعالیٰ کی راہ میں ہر دکھ اور مصیبت اور…