محترم میاں محمد اعظم صاحب

پاکستان کی پہلی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 1959ء میں منعقد ہوئی جس میں میاں محمد اعظم صاحب پہلے پاکستانی تھے جنہوں نے اپنے وزن سے دوگنا وزن اٹھا کر ریکارڈ قائم کیا۔ ماہنامہ ’’ہمدرد صحت‘‘ نے نومبر 1964ء کے شمارہ میں اور ’’سپورٹس ٹائمز‘‘ نے 1967ء میں اپنے شمارہ کے سرورق پر آپ کی تصاویر…

محترم خلیفہ منیرالدین احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16؍ جولائی 1996ء کے شمارہ میں سکواڈرن لیڈر خلیفہ منیرالدین احمد شہید کے بارہ میں 1968ء میں قلمبند کئے جانے والے جان فریکر کے ایک مضمون کا اردو ترجمہ پیش کیا گیا ہے۔ منیر شہید پاک فضائیہ کے مقبول ترین افسروں میں سے ایک تھے اور اپنی بے پناہ انتظامی ذمہ داریوں…

محترم حمید احمد لائلپوری صاحب کا ایک خواب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ اپریل 1996ء میں محترم حمید احمد صاحب لائلپوری مرحوم کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم بشیرالدین احمد سامی صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو جب نوبل انعام ملنے والا تھا تو ایک ہفتہ قبل محترم حمید صاحب نے خواب میں دیکھا کہ ٹیلی ویژن پر اعلان…

سوئمنگ پُول ربوہ

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جولائی 1996ء میں مکرم عبدالحلیم صاحب ’’سوئمنگ پول ربوہ‘‘ کا تعارف کرواتے ہوئے لکھتے ہیں کہ یہاں پنجاب سپورٹس بورڈ کے تحت ایک ٹورنامنٹ اور ڈویژن کی سطح پر چیمپئن شپ منعقد ہو چکی ہے۔ یہاں سے قومی سطح پر ابھرنے والے کھلاڑیوں میں نعیم، ہدایت اللہ اور منور لقمان قابلِ ذکر…

اعزازات

(اعزازات کے درج ذیل اعلانات 97-1996ء کے اخبارات و رسائل کی زینت بنے) ٭ مکرم افتخار احمد چودھری صاحب نے 1993ء میں یونان میں منعقد ہونے والے مارشل آرٹس کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تغمہ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے عالمی کوچنگ لیول تھری اور بلیک بیلٹ میں دوسری ڈگری حاصل کی ہے۔ ٭…

انڈونیشیا میں نفوذ ِاحمدیت

انڈونیشیا میں احمدیت کے نفوذ کے بارے میں محترمہ نور جمیلہ صاحبہ کا ایک خطاب مجلہ ’’النساء‘‘ کینیڈا سہ ماہی اول 1995ء کے انگریزی حصہ میں شائع ہوا ہے۔ موصوفہ جامعہ احمدیہ جکارتہ کی گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 1922ء میں انڈونیشیا سے تین نوجوان دینی تعلیم کے حصول کے لئے ہندوستان گئے اور…