محترم حافظ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب آف سرگودھا
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اگست 1999ء میں محترم حافظ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر مکرم ڈاکٹر محمد اسحاق بقاپوری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ دونوں احباب میں کئی قدریں مشترک تھیں۔ دونوں ہم عمر تھے، دوست تھے، مدرسہ احمدیہ، تعلیم الاسلام سکول قادیان اور پھر امرتسر کے میڈیکل سکول میں ہم مکتب…
