ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالہادی ناصر صاحب نے حضرت حافظ مختار احمد صاحب شاہجہانپوریؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔ قبل ازیں آپؓ کا تذکرہ 25جولائی 1997ء، 29جنوری 1999، 28اپریل 2000ء، 17 ستمبر 2004ء اور 21دسمبر 2007ء کے شماروں میں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ آپؓ ایک جیّد عالم تھے۔ […]
مجلس انصاراللہ برطانیہ کے رسالہ ’’انصارالدین‘‘ جنوری و فروری 2011ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب کے قلم سے صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبولیت دعا اور حفاظتِ الٰہی کے ایمان افروز واقعات پر مشتمل ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ = 1907ء میں حضرت مسیح موعودؑ نے نوجوانوں کو زندگیاں وقف کرنے کی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2010ء میں حضرت میاں شہامت خان صاحبؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت میاں شہامت خان صاحبؓ نادون ضلع کانگڑہ کے رہنے والے تھے۔ آپ کو 23؍اپریل 1889ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کرنے کی توفیق ملی۔ ایک دفعہ جب آپ کے تیسرے بھائی حضرت میاں امانت […]
تقویٰ کی اہمیت اور روزمرہ امور میں تقویٰ کے اظہار کے بارہ میں مکرم محمد اشرف کاہلوں صاحب کا ایک مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25 مارچ 2010ء میں شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے: ’’چاہئے کہ ہر ایک صبح تمہارے لئے گواہی دے کہ تم نے تقویٰ سے رات بسرکی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 دسمبر 2009 ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایسے چند صحابہؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جن کی وفات 1909ء میں ہوئی۔ ان میں سے دو اصحاب یعنی حضرت منشی رستم علی صاحب ؓ اور حضرت حافظ قدرت اللہ صاحبؓ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26نومبر 2009ء میں مکرمہ ف جہاں صاحبہ نے اپنے والدین اور اپنے خاندان کا مختصر تعارف پیش کیا ہے۔ محترم چودھری عبدالسلام خان صاحب کی پیدائش پشاور میں ہوئی جہاں آپ کے والد ملازم تھے۔ پرائمری کرنے کے بعد آپ نے لاہور کے ہائی سکول میں داخلہ لیا۔ میٹرک میں تعلیم کے […]
ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبر و اکتوبر 2009ء میں حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ کی کتاب ’’میری یادیں‘‘ سے چند ایمان افروز واقعات پیش کئے گئے ہیں۔ (مرسلہ: مکرم رانا حماد جاوید احمد صاحب) ٭… حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ 1935ء میں تبلیغی دورہ جات کے دوران حکم تھا کہ سفر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2009ء میں مکرم محمد ادریس صاحب ایک انگریزی مضمون کا ترجمہ بیان کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ صدر کلنٹن کی صدارت کے دوران میڈلین البرائٹ 1993ء سے 1997ء تک اقوام متحدہ میں مستقل مندوب اور 1997ء سے 2001ء تک سیکرٹری آف سٹیٹ وزیرخارجہ رہیں۔ آپ 1937ء میں چیکوسلواکیہ کے شہر پراگ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍مئی 2009ء میں حضرت مرزا محمد اشرف صاحب بلانویؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت مرزا محمد اشرف صاحبؓ یکم جنوری 1907ء سے صدر انجمن احمدیہ قادیان سے وابستہ ہوئے۔ 1914ء میں آڈیٹر اور 1922ء سے ریٹائرمنٹ تک محاسب کے عہدہ پر فائز رہے۔ اس دوران آپؓ نے صدر انجمن کے […]
حضرت میر محمداسحق صاحبؓ کی سیرۃ پر ایک مضمون محترم مولانا محمد حفیظ صاحب بقاپوری نے تحریر کیا تھا جسے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2010ء میں مکرّر شائع کیا گیا ہے۔ 17؍مارچ 1944ء کی شام حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کی وفات ہوئی۔ آپؓ قادیان کی ایک محبوب ہستی تھے۔ غریبوں کے غمگسار۔ محتاجوں، یتیموں، […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27 جولائی 2009ء میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کا تاریخی حقائق پر مبنی ایک طویل مضمون شامل اشاعت ہے جس میں حضرت مولانا عبدالکریم صاحبؓ سیالکوٹی اور سر سید احمد خان کے باہمی روابط کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ برصغیر کی سرکردہ شخصیات میں سر سیّد احمد خان کا نام […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 2010ء میں مکرمہ امۃالباسط صاحبہ نے اپنے والد حضرت چوہدری علی محمد صاحبؓ بی اے بی ٹی کا تفصیلی ذکرخیر کیا ہے۔ حضرت چوہدری علی محمد صاحبؓ بی اے بی ٹی کے شاگردوں میں حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ، حضرت سیدہ چھوٹی آپا صاحبہ اور حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ بھی شامل […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اپریل 2009ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خوشدامن حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ زوجہ حضرت میر ناصر نواب صاحب دہلویؓ کا ذکر خیر مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت سیدہ بیگم صاحبہؓ کے والد محترم میر عبدالکریم صاحب 1857ء میں ایک انگریزی رسالہ میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍مئی 2009ء میں حضرت مولوی محمد اسماعیل صاحبؓ ہلالپوری کے بارہ میں مکرم پروفیسر محمد اسلم سجاد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مولوی صاحبؓ کا ذکر خیر قبل ازیں 8 ستمبر 2000ء کے شمارہ کے اسی کالم میں شائع ہوچکا ہے۔ حضرت مولوی محمد اسمٰعیل صاحبؓ ہلالپوری نے 1908ء […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11 جولائی 2009ء میں مکرم مرزا لطیف احمد صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے جس میں ضلع گجرات کے شہر کڑیانوالہ میں احمدیت کی تاریخ سے متعلق معلومات پیش کی گئی ہیں۔ مضمون نگار بیان کرتے ہیں کہ خاکسار 1975ء میں ملٹری کالج میں ملازم ہوا۔ یہ کالج سرائے عالمگیر میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مئی 2009ء میں حضرت ملک نورالدین صاحبؓ آف پنڈدادنخان ضلع چکوال کے بارہ میں مکرم نصراللہ خان ناصر صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ملک نورالدین صاحبؓ 1873ء میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے دَور سے ہی آپ کو حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ کی پاک صحبت ملی۔ آپ کا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4مئی 2009ء میں حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحبؓ کے نہایت ایمان افروز خودنوشت واقعات شامل اشاعت ہیں۔ حضرت مولوی صاحبؓ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 1881ء میں ہوئی۔ میرے غیرحقیقی دادا مولوی محمد یوسف صاحب نے 1880ء میں چچا عبداللہ صاحب کو بتایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے […]
حضرت سردار محمد یوسف صاحبؓ کا ذکرخیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6مئی 2009ء میں شامل اشاعت ہے۔ آپ ؓ سکھوں سے احمدی ہوئے اور وسط 1906ء میں قادیان آکر حضرت مسیح موعودؑ کے دست مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ حضرت مولوی نورالدین صاحبؓ نے ان کوحضورؑ کی خدمت میں پیش کیا۔ حضورؑ ان کے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20 اپریل 2009ء میں حضرت چوہدری عبد اللہ خان صاحبؓ آف قلعہ کالروالا سے متعلق ایک مضمون مکرم نوید احمد منگلا صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ حضرت چوہدری عبداللہ خاں صاحبؓ 1890ء میں قلعہ کالروالا (سابق قلعہ صوبہ سنگھ) میں پیدا ہوئے اور مڈل تک تعلیم مقامی سکول میں حاصل […]
ماہنامہ’’ انصارﷲ‘‘ ربوہ اپریل 2008 میں حضرت صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحبؓ کے بارہ میں مکرم مرزا خلیل احمد قمر صاحب کے قلم سے ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں: ’’20؍اکتوبر 1899ء کو خواب میں مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکاہے جس کا نام عزیز ہے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍ فروری 2009ء میں حضرت حافظ مولوی عظیم بخش صاحبؓ پٹیالوی کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ اصل میں موضع بنگہ ضلع ہوشیارپور کے رہنے والے تھے لیکن پٹیالہ میں تعلیم پاکر وہیں مقیم ہوگئے تھے۔ آپ نابینا تھے لیکن اس کے باوجود نہایت ذی علم اور فارسی و […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم جنوری 2009ء میں حضرت میاں محمد خانصاحب کپورتھلویؓ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کے بارہ میں ایک مضمون قبل ازیں 2؍جنوری 1998ء کے ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کے اسی کالم کی زینت بن چکا ہے۔ حضرت میاں محمد خانصاحبؓ کپور تھلہ کی پاکیزہ جماعت کے پاک ممبر تھے۔ حضرت […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر 2008ء میں حضرت مولوی سردار محمد صاحبؓ ابن مولوی غلام احمد صاحب کامختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔ آپؓ لون میانی ضلع شاہ پور کے رہنے والے اور حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ کے برادرزادہ تھے۔ آپؓ کا شمار علماء میں ہوتا تھا۔ آپؓ نے 9؍جولائی 1892ء میں بیعت کی توفیق پائی۔ […]
ماہنامہ ’’تحریک جدید‘‘ ربوہ دسمبر 2008ء میں مکرم محمد اعظم اکسیر صاحب کے قلم سے حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحبؓ آف شکرگڑھ سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ڈاکٹر عطرالدین صاحب قوم بھٹی قصبہ چھمال تحصیل شکر گڑھ میں میاں بھولا اور مائی کاکو کے ہاں 1888ء میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے بعد امرتسر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍نومبر 2008ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت چودھری سلطان علی صاحب کھوکھرؓ کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے ۔ حضرت چودھری سلطان علی صاحب ولد ملک احمد خان صاحب ضلع گجرات کے گاؤں کھوکھر غربی کے رہنے والے تھے۔ آپ قریباً 1875ء میں پیدا ہوئے۔ گاؤں کے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍اکتوبر 2008ء میں حضرت ملک مولا بخش صاحبؓ کے بارہ میں مختصر مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت ملک مولا بخش صاحبؓ اندازاً 1879ء میں پیدا ہوئے۔ آپ نے حضور علیہ السلام کی پہلی زیارت مباحثہ آتھم کے دوران 1893ء میں امرتسر میں کی۔ 1899ء میں آپ بیمار ہوگئے اور بغرض علاج حضرت […]