ان کے گھر وصل کے مہتاب نہیں آتے ہیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2000ء کی اشاعت میں شامل مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک غزل سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:- ان کے گھر وصل کے مہتاب نہیں آتے ہیں وہ جنہیں ہجر کے آداب نہیں آتے ہیں تجھ کو جانا ہے دل و جان کا مالک جاناں اس سے زیادہ ہمیں القاب نہیں آتے…

حضرت منشی گلاب دین صاحب رہتاسیؓ

حضرت منشی گلاب دین صاحب کا تعلق رہتاس ضلع جہلم سے تھا۔ حضرت مسیح موعودؑ نے اپنی کتاب ’’انجام آتھم‘‘ میں آپؓ کا نام 313 اصحاب میں 34ویں نمبر پر تحریر فرمایا ہے۔ حضرت منشی صاحبؓ کے بارہ میں ایک مضمون ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء میں مکرم ملک مقصود احمد صاحب رہتاسی کے قلم سے…

حضرت حسن رہتاسی صاحبؓ

ماہنامہ ’’الھدیٰ‘‘ سویڈن اگست 2001ء میں مشہور شاعر حضرت حسن رہتاسی صاحبؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم قریشی فیروز محی الدین صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کا نام حسن دین رہتاسی تھا اور نام سے مناسبت کی وجہ سے حسنؔ تخلص کرتے تھے۔ آپؓ کو حضرت مسیح موعودؑ کا صحابی…

ہر طرف معجزۂ حسنِ بیاں گونجتا ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ستمبر 2000ء میں شامل اشاعت محترم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: ہر طرف معجزۂ حسنِ بیاں گونجتا ہے ایک آواز سے اب سارا جہاں گونجتا ہے نور کی کوئی کرن چاروں طرف پھیلتی ہے خطبۂ سبطِ مسیحائے زماں گونجتا ہے تم تو اس نام…

نہ مال و دولتِ جہان بے شمار چاہئے

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اپریل 2000ء میں شامل اشاعت محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس بیگم کے طویل منظوم کلام سے دو بند ہدیۂ قارئین ہیں: نہ مال و دولتِ جہان بے شمار چاہئے کہ دل کا چین اور ذہن کا نکھار چاہئے تری رضا ہی چاہئے، ترا ہی پیار چاہئے مجھے سکون چاہئے، مجھے قرار چاہئے ہے التجا مجھے…

میرا جیون تیرے الطاف کا ممنون رہا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اگست 2000ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی خوبصورت نظم سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں جس میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے حضور، ہارٹلے پول کے کنول محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب کا تشکر نامہ (بچشم تصور) پیش کیا گیا ہے: میرا جیون تیرے الطاف کا ممنون…

یہ اَور بات دل ہی سکوں چاہتا نہ تھا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍نومبر 2000ء میں شامل اشاعت محترم جنرل محمودالحسن صاحب کی ایک غزل سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: یہ اَور بات دل ہی سکوں چاہتا نہ تھا مَیں جانتا ہوں درد مرا لادوا نہ تھا ہم جانتے تھے عشق میں جاں کا زیاں بھی ہے جو ہے ہمارا عشق کوئی حادثہ نہ…

اب زخم کوئی باعث آزار نہیں ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍نومبر 2000ء میں شامل اشاعت مکرم اکرم محمود صاحب کے کلام سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: اب زخم کوئی باعث آزار نہیں ہے حیرت میں ہے گُم چشم، گہربار نہیں ہے دشمن ہیں مری گھات میں اور زادِ سفر میں جز دستِ دعا کوئی بھی ہتھیار نہیں ہے کیا دورِ خرافات…

سرمگیں شام ہے چلے آؤ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 2000ء میں شامل اشاعت مکرم طاہر عارف صاحب کے کلام سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: سرمگیں شام ہے چلے آؤ ایک دو گام ہے چلے آؤ ہم تمہارے بنا بھی زندہ ہیں ہم پہ الزام ہے چلے آؤ داغ ہجرت بھی تھا مقدر میں یہ بھی الہام ہے چلے آؤ…

سہ ماہی ’’النساء‘‘ کینیڈا کا چھوٹی آپا نمبر- حضرت سیدہ (ام متین) مریم صدیقہ رحمہا اللہ

لجنہ اماء اللہ کینیڈا کا سہ ماہی رسالہ ’’النساء‘‘ کا جنوری تا مارچ 2001ء کا شمارہ حضرت سیدہ چھوٹی آپاؒ کے حوالہ سے خاص اشاعت کے طور پر شائع کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ بڑے سائز کے 72؍صفحات پر مشتمل ہے جس میں 24؍صفحات پر مشتمل انگریزی حصہ بھی شامل ہے۔ اس رسالہ میں شامل…

نہ مال و دولتِ جہان بے شمار چاہئے

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ اپریل 2000ء میں شامل اشاعت محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس بیگم کے ایک طویل منظوم کلام سے دو بند ہدیۂ قارئین ہیں: نہ مال و دولتِ جہان بے شمار چاہئے کہ دل کا چین اور ذہن کا نکھار چاہئے تری رضا ہی چاہئے، ترا ہی پیار چاہئے مجھے سکون چاہئے، مجھے قرار چاہئے ہے التجا…

مرا مُغنّی، وہ میرا مُطرِب، یہ کیسا نغمہ سناگیا ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍مئی 2000ء کی زینت مکرم ڈاکٹر محمودالحسن صاحب کی ایک نظم میں سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: مرا مُغنّی، وہ میرا مُطرِب، یہ کیسا نغمہ سناگیا ہے جو آنسوؤں سے نہ بجھ سکے گی، وہ آگ دل میں لگا گیا ہے سروں پہ باندھے ہوئے کفن کو چلے ہیں عشّاق اس…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالث کی یاد میں “وہ میرا دوست بھی تھا مونس و غم خوار بھی تھا”

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 2002ء میں شامل اشاعت مکرمہ صاحبزادی امۃالشکور صاحبہ کی اپنے والد محترم حضرت خلیفۃالمسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کی یاد میں کہی گئی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے: وہ میرا دوست بھی تھا مونس و غم خوار بھی تھا میرا ہمراز تھا، ہمدم تھا، وفادار بھی تھا وہ میرے پاس…

پل رہی ہے موت کی آغوش میں تازہ حیات

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2001ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اسلام صاحب نے اپنی نظم میں تخت ہزارہ کے جاں نثاروں کو یوں سلام پیش کیا ہے: پل رہی ہے موت کی آغوش میں تازہ حیات ان فداکاروں کے کارِ دلنشیں کو دیکھنا یہ وہ رانجھے ہیں نہیں ہے ہیر کی جن کو طلب دیکھنا ان…

گھٹا لہو کی جو گھٹیالیاں سے آئی ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍نومبر 2000ء میں مسجد احمدیہ گھٹیالیاں میں ہونے والے سانحہ کے حوالہ سے مکرم عبدالکریم قدسیؔ صاحب کی ایک نظم سے تین اشعار ہدیہ قارئین ہیں: گھٹا لہو کی جو گھٹیالیاں سے آئی ہے وہ ساتھ قصے بھی حبلِ متیں کے لائی ہے وہ سرزمینِ چونڈہ ہو، چک سکندر ہو ہر اِک…

کارگاہِ کُن فکاں کا راز میرا مصطفیٰ (نعت)

مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی ایک نعت ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء کی زینت ہے- اس خوبصورت نعتیہ کلام میں سے دو اشعار ہدیۂ قارئین ہیں: کارگاہِ کُن فکاں کا راز میرا مصطفیٰ ہر دو عالَم کا ہے گویا ناز میرا مصطفیٰ ابتدائے حسن بھی ہے انتہائے حسن بھی عشق کا انجام اور آغاز میرا مصطفیٰ

محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب شہید

سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پڑپوتے اور قمرالانبیاء حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کے پوتے محترم صاحبزادہ مرزا غلام قادر صاحب ابن مکرم صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب کو ایک مذہبی تنظیم کے بدنام زمانہ دہشت گرد مجرموں نے 14؍اپریل 1999ء کو اغوا کرکے دن دہاڑے شہید کردیا…

عظیم احمدی شاعر جناب عبیداللہ علیمؔ صاحب

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1999ء میں محترم عبیداللہ علیم صاحب کی سوانح حیات اور آپ کے کلام کے حوالہ سے مکرم محمد آصف ڈار صاحب کا ایک تفصیلی مضمون شامل اشاعت ہے۔ محترم علیم صاحب 12؍جون 1939ء کو بھوپال میں محلہ چندپورہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد مکرم رحمت اللہ بٹ صاحب اوورسیئر تھے…

محترم ثاقب زیروی صاحب کا خلفاء سے تعلق

جب جماعت احمدیہ کو غیرمسلم قرار دیا گیا تو محترم ثاقب زیروی صاحب نے یوں احتجاج کیا مَیں فدائے دین ہدیٰ بھی ہوں، درِ مصطفی کا گدا بھی ہوں میری فرد جرم میں درج ہو میرے سر پہ ہے یہ گناہ بھی خلافت احمدیہ سے محبت آپ کا اوڑھنا بچھونا تھا۔ 1939ء کے بعد سے…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍مارچ 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: بات کرتے ہیں مگر باچشم نم اہل دل ، اہل ہنر ، اہل قلم جبر کے ادوار میں جرأت کے ساتھ تھامے رکھا پرچمِ لوح و قلم…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جولائی 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت جناب راغب مرادآبادی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: شمعِ حبِّ احمدؐمرسل ہے دل میں ضَو فگن بے نیازِ دولتِ دنیا ہیں ثاقب زیروی جملہ اصناف سخن میں شعر گوئی کی مگر نعت میں بھی…

محترم ثاقب زیروی صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍فروری 2002ء میں محترم ثاقب زیروی صاحب کی وفات کے حوالہ سے شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: فکر کی جولانیوں کے، ڈال کر ہاتھوں میں ہاتھ شعر کی بستی میں اُترا لحنِ داؤدی کے ساتھ خونِ دل آدھی صدی تک دینا پڑتا ہے یہاں…

اِک موج تبسم کا مسکن رخِ انور تھا – حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یاد میں

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1999ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یاد میں مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی نظم سے تین اشعار ملاحظہ فرمائیں: اِک موج تبسم کا مسکن رخِ انور تھا جس نے بھی اُسے دیکھا وہ بن گیا شیدائی اِک پیکرِ الفت تھا شفقت کا سمندر تھا ناقابلِ پیمائش تھی وسعت و گہرائی احباب…

دل جس کو ڈھونڈتا ہے وہی درمیاں نہیں

29؍مارچ 1999ء کو عیدالاضحی کے دن شام کو حضرت امیرالمومنین خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طرف سے ربوہ کے سینکڑوں مرد و زن کو دعوت طعام دی گئی۔ اس موقع پر سترہ سو مرد اور پانچ سو خواتین شامل ہوئے جن میں تمام کارکنانِ سلسلہ، مربیان، یتامیٰ، بیوگان، شہداء اور اسیرانِ راہ…

دشتِ غرب میں مرے ذرّوں کی تابانی بھی دیکھ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ستمبر 1998ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم کے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں ؎ دشتِ غرب میں مرے ذرّوں کی تابانی بھی دیکھ اور وطن میں اپنے، میرے خوں کی ارزانی بھی دیکھ اے ستم ایجاد! اپنے ہر ستم کے باوجود میری جمعیّت بھی دیکھ، اپنی پریشانی بھی…

بچہ سچا کیوں لگتا ہے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جنوری 1999ء کی زینت مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل کے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:- بچہ سچا کیوں لگتا ہے اتنا اچھا کیوں لگتا ہے تیرا نام لکھوں تو کاغذ اجلا اجلا کیوں لگتا ہے اتنے تاروں کے جھرمٹ میں چاند اکیلا کیوں لگتا ہے اپنا تو اپنا ہے…