محترم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کے بارہ میں ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت مکرم طاہرؔ عارف صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: ایک عالم کا آفتاب گیا سرخرو اور کامیاب گیا ہجر والوں کا باوفا ساتھی عزم کا ایک اَور باب گیا باصفا، باوفا و باتدبیر دُرّ یکتا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اگست 2000ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی خوبصورت نظم سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں جس میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے حضور، ہارٹلے پول کے کنول محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب کا تشکر نامہ (بچشم تصور) پیش کیا گیا ہے:- میرا جیون تیرے الطاف کا ممنون […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍دسمبر 2000ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک طویل نظم ’’گھٹیالیاں کے جاں نثاروں سے‘‘ میں سے تین بند ہدیہ قارئین ہیں: وضو کیا تھا تہجد سے قبل جو تم نے نثار ہونے سے پہلے جو کپڑے پہنے تھے لباس ہوگا کسی کی نظر میں وہ لیکن مری نظر […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری 2001ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر پرویز پروازی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں جو حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ کی بیماری سے شفا کے بعد مسجد فضل میں رونق افروز ہونے کے پیش نظر کہی گئی ہے: مسجد فضل میں اس طرح وہ چل کر آئے […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍مئی 2001ء کی زینت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کی مدح میں کہی گئی ہے- اس نظم میں سے چند اشعارہدیہ قارئین ہیں: زندگی دیتا ہے ہم کو مسکرانا آپ کا غم بھلاتا ہے ہمیں منبر پہ آنا آپ کا ہم کو […]
حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مدح میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کا ایک طویل قصیدہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 2001ء کی زینت ہے۔ اس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: ہوتا نہیں اس کا درِ الطاف کبھی بند مہدی کا یہ پوتا ہے تو محمود کا فرزند اپنا تو وہی رخت […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ فروری 2001ء کی زینت مکرم عبدالسلام اختر صاحب کی یادِ محمودؓ میں کہی گئی ایک نظم سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:- اے فطرتِ بلند کے اِک گوہرِ کمال تابندہ دل میں ہیں تیرے افکار، آج بھی لرزاں ہے تجھ سے شورشِ باطل کی کائنات تُو دشمنانِ دیں پہ ہے تلوار، آج بھی […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ فروری 2001ء میں شامل اشاعت مکرم چودھری شبیر احمد صاحب کی حضرت مصلح موعود کی یاد میں کہی گئی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: میرا حبیب تھا، مری آنکھوں کا نور تھا محسن تھا، قدردان تھا، دل کا سرور تھا آغوش والدین بھی مجھ کو نہ دے سکی ایسا […]
سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی زمانۂ طالبعلمی میں کہی گئی ایک نظم سے منتخب اشعار ہدیۂ قارئین ہیں جو حضورؒ کی ڈائری میں 14؍مارچ 1928ء کی تاریخ کے تحت درج ہے اور ’’حیات ناصرؔ‘‘ سے ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 2001ء میں منقول ہے۔ دنیا کے کام بے شک کرتا رہوں گا میں بھی لیکن میں […]
سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے دورِخلافت میں جن شعرائے احمدیت کو ممتاز مقام حاصل ہوا اُن میں محترم مرزا سیف اللہ خان فاروق صاحب بھی شامل ہیں۔ آپ ایک قادرالکلام شاعر تھے جن کی دلآویز نظمیں جماعت احمدیہ کے جرائد و رسائل کے علاوہ برصغیر کے مشہور اخبارورسائل میں بھی بکثرت شائع ہوئیں اور مقبول […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍نومبر 2001ء کی زینت، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی یاد میں کہی ہوئی مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: گو بڑا رتبہ تھا دربارِ خلافت میں مگر ہر قدم تیرا رہا حدِ ادب کے اندر بارہا دورِ پُرآشوب سے گھبراتا تھا دل تُو جو […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء کی زینت مکرم فیض چنگوی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:- نبیؐ کے صحابہؓ کا ثانی کہاں ہے زمینی ہو یا آسمانی، کہاں ہے؟ ارادے جواں اور تڑپ غیرفانی یہ دیں کے لئے جانفشانی کہاں ہے دلوں میں حقیقت کی مشعل فروزاں لبوں پہ یہ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍ستمبر 2000ء میں شامل اشاعت مکرم عطاء المنان طاہر صاحب کی ایک نعت سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: یادوں کے ہیں کہار اور دلہن خیال کی طَیبہ کو چل پڑی ہے تخیّل کی پالکی جس کے جمال و حسن کی مدحت خدا کرے مدحت کروں مَیں کیسے بھلا اس جمال کی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر1999ء کی زینت مکرم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفرؔ صاحب کی ایک طویل نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں:- محمدؐ مصطفیٰ ہے مجتبیٰ ہے محمدؐ پیشوا ہے رہنما ہے محمدؐ کی ادا صدیقؓ میں ہے عمرؓ میں بھی وہی فرمانروا ہے غنیٰ عثمان کو اُسؐ سے ملی ہے علیؓ […]
مجلس انصاراللہ جرمنی کے سووینئر 2000ء میں شامل اشاعت مکرم راجہ محمد یوسف صاحب کی انصار کے لیے ایک نظم میں سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں:- ستاروں میں تم کہکشاں اللہ اللہ جوانوں کے ہو تم جواں اللہ اللہ ہو دانش کے مظہر، ہو شفقت کے پیکر شرافت کے ہو پاسباں اللہ اللہ
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍فروری 2000ء میں شامل اشاعت، مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک غزل سے چند اشعار پیش ہیں اتنی مجبوریوں کے موسم میں جشن برپا ہے دیدۂ نم میں منسلک بھی ہیں رشتۂ غم میں فاصلے بھی ہیں کس قدر ہم میں ہو گیا کون زندۂ جاوید خون کس کا ہے ساغرِ […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍مارچ 2000ء کی اشاعت میں مکرم راجہ نذیر احمد صاحب ظفرؔ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس سے چند اشعار ملاحظہ کیجئے: جب بیعت کا فرمان ہوا دعوت کا عام اعلان ہوا جس دن چالیس بزرگوں کا ربّ سے عہد و پیمان ہوا اللہ کے دین کی نصرت کا اک عزمِ […]
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ فروری 2000ء میں شامل اشاعت مکرم طاہر عارف صاحب کی نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: حسنِ مستور ہم بھی دیکھیں گے جلوۂ طور ہم بھی دیکھیں گے تاج قدموں میں روندے جائیں گے ظلم مجبور ہم بھی دیکھیں گے زیر ہوں گے جو آج چھائے ہیں فتح مامور ہم بھی دیکھیں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍جنوری 2001ء میں شامل اشاعت مکرمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک نظم ’’یاد رفتگان‘‘ سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: چل رہی ہے ریل سی میری نظر کے سامنے رفتگاں کی بھیڑ ہے یادوں کے گھر کے سامنے ذہن میں میرے چمکتے ہیں وہ چہرے آج بھی ماند نہ ہوتے تھے جو […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ فروری 2000ء میں شامل اشاعت مکرم قاضی راشد متین احمد صاحب کی ایک غزل سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: آج پھر درپیش ہے خود آگہی کا ہی سفر پھر رہے ہیں کوچہ کوچہ، قریہ قریہ، دربدر اے خدائے شش جہت! مجھ کو بھی وہ ایقان دے جس سے ہو پیدا دعاؤں میں […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍فروری 2000ء میں شائع ہونے والی مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: مہکا رہا ہے دل کو حرفِ گلاب اس کا سارے جہاں سے اچھا حسن خطاب اس کا دل سے وہ بولتا ہے اور خوب بولتا ہے دل میں اترتا جائے حرفِ خطاب […]
ماہنامہ ’’مصباح‘‘ مئی 2000ء میں شاملِ اشاعت محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک طویل نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: خدا کرے کہ صحبت امام بھی ہمیں ملے یہ نعمتِ خلافتِ مدام بھی ہمیں ملے خدا کرے اطاعتِ امام ہم بھی کرسکیں خدا کرے یہ معرفت کا جام بھی ہمیں ملے ہوں اُس کی […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مارچ 2000ء میں شامل اشاعت مکرم اکرم محمود صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: ترے وجود کا اِک بار پھر یقیں ہو جائے عدو کے ساتھ اگر فیصلہ یہیں ہو جائے بجا ہیں اجر کے وعدے مگر کرم ہوگا زمین کا قصہ جو طے برسرِزمیں ہو جائے بسا […]
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍جون 2000ء کی اشاعت میں شامل مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک غزل سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں:- ان کے گھر وصل کے مہتاب نہیں آتے ہیں وہ جنہیں ہجر کے آداب نہیں آتے ہیں تجھ کو جانا ہے دل و جان کا مالک جاناں اس سے زیادہ ہمیں القاب نہیں آتے […]
حضرت منشی گلاب دین صاحب کا تعلق رہتاس ضلع جہلم سے تھا۔ حضرت مسیح موعودؑ نے اپنی کتاب ’’انجام آتھم‘‘ میں آپؓ کا نام 313 اصحاب میں 34ویں نمبر پر تحریر فرمایا ہے۔ حضرت منشی صاحبؓ کے بارہ میں ایک مضمون ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جنوری 2002ء میں مکرم ملک مقصود احمد صاحب رہتاسی کے قلم سے […]
ماہنامہ ’’الھدیٰ‘‘ سویڈن اگست 2001ء میں مشہور شاعر حضرت حسن رہتاسی صاحبؓ کے بارہ میں ایک مختصر مضمون مکرم قریشی فیروز محی الدین صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کا نام حسن دین رہتاسی تھا اور نام سے مناسبت کی وجہ سے حسنؔ تخلص کرتے تھے۔ آپؓ کو حضرت مسیح موعودؑ کا صحابی […]