فضائے بیکراں ہے اور مَیں ہوں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 12؍فروری 1999ء میں شامل اشاعت مکرم سعید احمد اعجاز صاحب کی ایک غزل سے منتخب اشعار پیش ہیں: فضائے بیکراں ہے اور مَیں ہوں مِرا عزمِ جواں ہے اور مَیں ہوں مجھے سوزِ محبت کی قسم ہے سرورِ جاوداں ہے اور مَیں ہوں مجھے دینا ہے پیغامِ محبت مقابل میں جہاں ہے…

لیفٹیننٹ جنرل اختر حسین ملک صاحب کی یاد میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍اگست 2012ء میں جنرل اختر حسین ملک صاحب کی یاد میں جنرل عبدالعلی ملک صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں: شفقت تھی بے مثال، قیادت میں فرد تھا ’’حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا‘‘ جنگاہ میں گیا تو بگولے تھے ہمرکاب میدانِ چھمب…

جب آئینے میں عکسِ رُخِ یار دیکھنا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب مبارک احمد عابد صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: جب آئینے میں عکسِ رُخِ یار دیکھنا صاحب ہمیں بدیدہُ خونبار دیکھنا اک تم جنہیں قربتِ جاناں ہوئی نصیب اک ہم جنہیں کہ ہجر کے آزار دیکھنا

کیسے ممکن ہے کہ شاہد تو ہو مشہود نہ ہو

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب آدم چغتائی صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: کیسے ممکن ہے کہ شاہد تو ہو مشہود نہ ہو غور سے دیکھ یہ جذبہ کہیں مفقود نہ ہو جس کی قدرت کے مناظر ہیں زمانے بھر میں وہ جگہ کونسی ہے، وہ جہاں…

آدھی رات کے آنسو ڈھل

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: آدھی رات کے آنسو ڈھل ڈھل اپنی تقدیر بدل صدیوں پر بھی بھاری ہے ہجر کے دن کا ایک اک پل لگتا ہے انہونی بھی ہوکے رہے گی آج یا کل

اوجِ شمس و قمر سے گزرے ہیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: اوجِ شمس و قمر سے گزرے ہیں ہم تری رہگذر سے گزرے ہیں اشک ڈھلکے جو تیری آنکھوں سے وہ مری چشمِ تر میں گزرے ہیں

جَورِ دوراں کی چلیں تیز ہوائیں کیا کیا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ سالانہ نمبر1997ء میں شائع ہونے والی جناب نصیر احمد خان صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیہ قارئین ہے: جَورِ دوراں کی چلیں تیز ہوائیں کیا کیا ہم سے اُلجھی ہیں شب و روز بلائیں کیا کیا چھیننا چاہی تھیں دنیا نے رِدائیں کیا کیا ہم کو اُس یار نے بخشی ہیں…

وقتِ رخصت بھیگتی آنکھوں کے منظر دیکھنا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍دسمبر 1997ء میں شائع شدہ مکرم انور ندیم علوی صاحب کی ایک نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: وقتِ رخصت بھیگتی آنکھوں کے منظر دیکھنا کتنے ہیں طوفان ان پلکوں کے اندر دیکھنا ہر طرف تاروں کے جمگھٹ، چاند ہے پھر بھی اداس آج تم تصویر کے پہلو بدل کر دیکھنا

زاہد کو اپنے زہد و ریاضت پہ ناز ہے

مکرم برکت علی لائق صاحب کا منظوم کلام روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍دسمبر1997ء میں ایک پرانی اشاعت سے پیش کیا گیا ہے۔ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: زاہد کو اپنے زہد و ریاضت پہ ناز ہے مجھ سے گنہگار کو رحمت پہ ناز ہے گر ہے ادائے ناز پہ ہر نازنیں کو ناز عشاق کو بھی جذبِ…

کتاب “بہار جاوداں” پر تبصرہ اور انتخاب

مکرم محمد ابراہیم شاد صاحب کے مجموعہ کلام ’’بہار جاوداں‘‘ پر تبصرہ مکرم پروفیسر مبارک احمد عابد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔ مکرم شاد صاحب کی بعض نظموں نے خوب دھوم مچائی۔ جن میں سے ایک کا آغاز یوں ہوتا ہے:  “ہم احمدی بچے ہیں کچھ کرکے…

ایک انبوہ تھا اُمڈا ہوا انسانوں کا – جلسہ سالانہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍دسمبر 1997ء میں شامل اشاعت جناب خلیق بن فائق گورداسپوری کی ایک نظم میں جلسہ سالانہ برطانیہ 1997ء کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس نظم سے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں۔ ایک انبوہ تھا اُمڈا ہوا انسانوں کا جذبہ شوق بھی دیکھا ترے دیوانوں کا ہر کوئی طالبِ دیدار تھا دیوانہ…

میرے حصے میں یہی دردِ تہ جام سہی

مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک نظم مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍دسمبر1997ء سے دو اشعار: میرے حصے میں یہی دردِ تہ جام سہی تیری محفل میں یہی جام مرے نام سہی مختصر تر تھے، گراں مایہ تھے، محفل میں تری چند لمحے جو مری زیست کا انعام سہی

ہے خدائے ذوالمِنن ہی کارساز و کردگار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍دسمبر 1997ء میں شائع شدہ محترم شیخ رحمت اللہ شاکر صاحب کے کلام سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: ہے خدائے ذوالمِنن ہی کارساز و کردگار در اسی کا کھٹکھٹا ہر حال میں اس کو پکار وہ اکیلا ہی چلا تھا جانبِ منزل مگر آج ہیں دنیا کے ہر گوشے میں اس کے…

ہوں مبارک وسعتیں اے طائرِ ابیض تجھے

جناب طاہر عارف کی ایک نظم مطبوعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍نومبر 1997ء سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: ہوں مبارک وسعتیں اے طائرِ ابیض تجھے پنچھئی بے حال تو روتا بے چارہ ہے اِدھر ربطِ دل قائم رہے تو کچھ نہیں یہ فاصلے ان کو واں پر خیر ہے ہم کو گوارا ہے اِدھر

محبت کا ایک آنسو از حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء) آنحضرت ﷺ کی ایک حدیث ہے کہ قیامت کے دن سات قسم کے آدمی عرش کے سایہ میں ہوں گے۔ ان میں سے ایک وہ شخص ہوگا جس کے متعلق آنحضور ﷺ فرماتے ہیں کہ رَجل ذِکْر اللہ خَالِیاً ففاضت عیناہُ وہ شخص جس کی آنکھ اللہ کو تنہائی…

یہ مرا باپ ہے : از محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شاملِ اشاعت حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کی یاد میں محترمہ صاحبزادی امۃالقدوس صاحبہ کی ایک آزاد نظم سے چند سطریں ملاحظہ فرمائیے: یہ مرا باپ ہے دوستوں کے لئے ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی جوئے رواں پَر غضب میں جو آئے تو آتِش فشاں اس کی فطرت میں…

جناب مظفر منصور کے ساتھ ایک شام

جناب مظفر منصورغزل کے ایک جانے پہچانے اور مانے ہوئے احمدی شاعرہیں۔ ادبی دنیا میں جاذبیت، نمایاں حیثیت، شخصیت اور ہنر کے نمائندہ شاعر ہیں۔ آپ کی شاعری کے بارہ میں سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اپنے ایک خط میں تحریر فرمایا: ’’چشم بددُور، واہ! واہ! کیا کلام ہے۔بہت ہی اعلیٰ درجے…

’’نمی کا عکس‘‘

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی جون 2014ء) ’’نمی کا عکس‘‘ آج ہمارے پیش نظر ایک ایسی شاعرہ کی کتاب ہے جس کے بارہ میں یہ حکایت صادق آتی ہے کہ جوہر کی قدر جوہری ہی جانتا ہے۔ چنانچہ معروف شاعرہ محترمہ امۃالباری ناصر صاحبہ بھی اُن چند خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جن کی سخنوری…

تعارف کتاب: ’’شمعِ فروزاں‘‘

 تعارف کتاب شمعِ فروزاں (مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی جون 2015ء) ضلع گورداسپور کے قصبہ ببّے ہالی میں حضرت حکیم اللہ بخش صاحبؓ مد رّ س ایک معروف متدیّن عالم اور حاذق طبیب تھے جو گردونواح میں بھی بہت عزّ ت و احترام سے دیکھے جا تے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ سے…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالث از پروفیسر چودھری محمد علی صاحب

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ جون 1998ء میں شامل اشاعت حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی یادوں کے حوالے سے مکرم پروفیسر چودھری محمد علی صاحب کی ایک پُراثر نظم کے چند اشعار ہدیہ قارئین ہیں: اشک در اشک تجھے ڈھونڈنے نکلیں گے لوگ وصل کے شہر میں فرقت کا مہینہ ہوگا ہجر کی رات ہے رو رو کے…

یادِ مصلح موعود از ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ 1997ء میں شائع شدہ محترمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی یادِ مصلح موعودؓ میں کہی گئی ایک نظم کے چند اشعار پیش کئے گئے ہیں: وہ ایک سائبان تھا، وہ آہنی ستون تھا دلوں کا رنگ و نور تھا۔ وہ روح کا سکون تھا وہ ایک شخص ہم کو ایک کائنات دے…

محترم چودھری ریاض احمد صاحب شہید شب قدر

’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا جون 1996ء میں محترم ڈاکٹر فضل دین خٹک صاحب نے محترم چودھری ریاض احمد صاحب شہید شب قدر کومنظوم خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: تمام عمر ریاضت کرے کوئی انسان کسی کے خود ہی قدم چومتے ہیں عز و کمال گھسیٹتے ہو اسے کیوں؟ یہ جسم خاکی ہے…

محبت جب رہین گردش حالات ہوتی ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 31؍ مئی 1995ء میں شائع ہونے والی مکرم نسیم سیفی صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: محبت جب رہین گردش حالات ہوتی ہے زمانے بھر کی ہر شے باعث آفات ہوتی ہے بظاہر اہل دنیا کو بھی اطمینان ہے حاصل خدا والوں کی لیکن اور ہی کچھ بات ہوتی…

مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ

مکرم چودھری محمد علی صاحب کا مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کی نشریات کے حوالہ سے ایک طویل ’’قصیدہ تہنیت‘‘ ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ مارچ 1995ء میں شائع ہوا ہے۔ چند اشعار پیش ہیں: یہ جو ہم اس قدر رہے ہیں ملول اس کا انعام ہوگیا ہے وصول آسماں سے سرِ ’منارہ شرق‘ ’ابن مریم‘ کا ہو…

’’اسیران رہ مُلّا‘‘ از جناب صابر صدیقی صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 14؍ مارچ 1996ء کی زینت محترم صابر صدیقی صاحب کی ایک نظم میں سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیں: رہے اہل جنوں کنج قفس میں جاں بلب برسوں تپا نمرودیٔ آتش میں زرِ ایمان جب برسوں دعا دل چیر کر نکلی زمیں سے تا فلک پہنچی صدائے طاہر محبوب حق جب حق…

ہزار علم و عمل سے ہے بالیقیں بہتر

حدیث مبارک ہے کہ قیامت کے دن سات قسم کے آدمی عرش کے سایہ تلے ہونگے جن میں سے ایک وہ ہے جس نے تنہائی میں اللہ کو یاد کیا اور اُس کے آنسو نکل آئے۔ اس حدیث کو پیش نظر رکھ کر حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ نے جو نظم کہی تھی وہ…