مکرم ناصر احمد صاحب سابق محاسب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 مئی 2012ء کی ایک خبر کے مطابق دیرینہ خادم سلسلہ مکرم ناصر احمد صاحب ابن مکرم میاں چراغ دین صاحب سابق محاسب و افسر پراویڈنٹ فنڈ مورخہ 13 مئی 2012ء کو بعمر 74 سال طویل علالت کے بعد وفات پا گئے۔ آپ 2008 ء سے کمر کے مہرے میں تکلیف کی…

محترم مظفر حسن صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 16 مئی2012ء میں مکرمہ ص۔حسن صاحبہ نے اپنے والد محترم مظفر حسن صاحب کا ذکرخیر کیا ہے۔ آپ کے پڑدادا حضرت حاجی عبدالعظیم صاحبؓ نے احمدیت قبول کی تھی لیکن اُن کی اولاد میں سے کوئی بھی احمدی نہ ہوا۔ محترم مظفر حسن صاحب کے والد محمد مقبول صاحب چین میں کاروبار…

مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 اپریل 2012ء میں مکرمہ ر۔امجد صاحبہ اپنے والد محترم مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب کا اختصار سے ذکرخیر کرتی ہیں۔ مکرم محمد رفیع جنجوعہ صاحب دسمبر 1924ء میں ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ آپ پیدائشی احمدی تھے۔ ابتدائی تعلیم شیخوپورہ سے حاصل کی اور 1942ء میں فوج میں…

مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21مئی 2012ء میں مکرم رانا مبارک احمد صاحب نے مکرم بشیر احمد صدیقی صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے تحریر کیا ہے کہ آپ ایک دعاگو، زیرک، معاملہ فہم بزرگ تھے جو 13 نومبر 2011ء کو 76 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ حضرت حکیم محمد صدیق صاحبؓ آف قادیان کے بیٹے…

حضرت حاجی عبدالکریم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24فروری 2012ء میں حضرت حاجی عبدالکریم صاحب مرحوم آف کراچی کے خودنوشت حالاتِ زندگی شامل اشاعت ہیں۔ حضرت حاجی عبدالکریم صاحب تحریر فرماتے ہیں کہ 1914ء میں یہ عاجز سرگودھا میں تعلیم حاصل کررہا تھا اور بورڈنگ ہائوس میں رہتا تھا اور قریبی جامع مسجد کے امام صاحب کو نماز فجر سے…

حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سب سے بڑے فرزند ارجمند حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب کی سیرۃ و سوانح کے دلکش نقوش روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے 14؍جون 2008ء سے 26؍جون 2008ء کے شماروں میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سب سے بڑے فرزند ارجمند حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان…

کتاب ’’میری پونجی‘‘ کا تعارف

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین جنوری فروری 2014ء) (مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ 28؍اکتوبر،4؍نومبر2024ء اور 3مارچ 2025ء) (مبصّر: فرخ سلطان محمود) حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ کے دورِ ہجرت کے نتیجہ میں جماعت احمدیہ کی عالمگیر تاریخ میں کئی نئے ابواب رقم ہوئے۔ ایک طرف پاکستان میں جبروتشدّد کے نئے سلسلوں کا آغاز ہوا جو آج بھی جاری ہیں۔…

تعارف کتاب: ’’شمعِ فروزاں‘‘

 تعارف کتاب شمعِ فروزاں (مطبوعہ رسالہ انصارالدین مئی جون 2015ء) ضلع گورداسپور کے قصبہ ببّے ہالی میں حضرت حکیم اللہ بخش صاحبؓ مد رّ س ایک معروف متدیّن عالم اور حاذق طبیب تھے جو گردونواح میں بھی بہت عزّ ت و احترام سے دیکھے جا تے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ سے…

حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے سب سے بڑے فرزند ارجمند کی سیرۃ و سوانح کے دلکش نقوش حضرت صاحبزادہ مرزا سلطان احمد صاحب (تحقیق: میرانجم پرویز صاحب اور مرتبہ: فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ انصارالدین مئی جون 2016ء) حضرت مسیح موعود علیہ السلام ابھی پندرہ سولہ سال کی عمر کے ہی تھے جب آپ…

’’شعور یولے‘‘ یعنی جادۂ شعور

تعارف کتاب (تبصرہ: فرخ سلطان محمود) (مطبوعہ انصارالدین مارچ اپریل 2016ء) زمین پر آباد کسی بھی مخصوص علاقہ کے باسی اپنی ایک خاص (مقامی) زبان کے حامل ہوتے ہیں۔ چنانچہ دنیا کے مختلف حصّوں میں زبانوں کے اشتراک یا تفریق کی بنیاد پر بھی علاقائی تقسیم یا قوموں اور خطّوں کی آزادی عمل میں آتی…

پہلے امریکی احمدی – مسٹر محمد الیگزینڈر رسل ویب

مسٹر الیگزینڈر ویب 1846ء میں Hudson city, New York میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد ایک روزنامہ کے مالک اور مدیر تھے۔ آپ نے بھی گریجوایشن کرنے کے بعد صحافت کا پیشہ ہی اپنا لیا اور ایک روزنامہ کے مدیر بھی رہے۔آپ کو مذہب سے بہت لگاؤ تھا۔ تاہم عیسائیت سے اطمینانِ قلب نہ پاکر…

مکرم چودھری محمد حسین صاحب دھوتڑ

مکرم چودھری محمد حسین صاحب دھوتڑ یکم جنوری 1918ء کو دھوتڑاں ضلع گجرات میں پیدا ہوئے اور آپ کو اپنے سسر کے ذریعہ سے قبول احمدیت کی توفیق ملی۔ آپ کا مختصر ذکر خیر مکرم محمد خورشید قریشی صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مئی 1997ء میں شامل اشاعت ہے۔ مضمون نگار جنہیں مکرم…

محترم چودھری نصیر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍مئی 1997ء میں محترم چودھری نصیر احمد صاحب مرحوم کا ذکرِخیر کرتے ہوئے مکرم ملک سلطان احمد صاحب لکھتے ہیں کہ 1963ء میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ کی وفات ہوئی تو محترم چودھری نصیر احمد صاحب کے ایک دوست مکرم چودھری ضیاء الحق صاحب نے انہیں بتایا کہ وہ ربوہ جا…

خاں صاحب قاضی محمد اکرم صاحب

محترم قاضی محمد اکرم صاحب آف ڈیرہ دون1877ء میں محترم ڈاکٹر کرم الٰہی صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد نے پہلے قبول احمدیت کی توفیق پائی اور پھر آپ کو اپنے والد محترم قاضی غلام رسول صاحب کے ہمراہ قادیان بھیجا جہاں دونوں نے بیعت کی سعادت حاصل کی۔ آپ کا مختصر ذکر…

محترم منشی غلام جیلانی ایمن آبادی

محترم منشی غلام جیلانی صاحب 1904ء میں پیدا ہوئے۔ 11 برس کے تھے کہ والدین طاعون کا شکار ہوگئے اور آپ نے بہت مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے تعلیم حاصل کی اور محکمہ ڈاک میں ملازم ہوگئے۔ آپ جماعت کے شدید مخالف تھے لیکن 1924ء میں 20 سال کی عمر میں ایک اشتہار آپ…

محترم قاضی عبدالحمید صاحب

حضرت قاضی عبدالحمید صاحب 11 فروری 1899ء کو پیدا ہوئے۔ آپ کا شمار سکول کے ذہین ترین طلباء میں ہوتا تھا چنانچہ درجہ چہارم سے بی۔اے آنرز اور پھر وکالت کے امتحان تک وظیفہ حاصل کیا۔ حضرت مصلح موعودؓ نے 1926ء میں انگریزی زبان میں ایک پندرہ روزہ رسالہ ’’سن رائز‘‘ جاری فرمایا اور محترم…

محترم حمید احمد لائلپوری صاحب کا ایک خواب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ اپریل 1996ء میں محترم حمید احمد صاحب لائلپوری مرحوم کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم بشیرالدین احمد سامی صاحب بیان کرتے ہیں کہ محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کو جب نوبل انعام ملنے والا تھا تو ایک ہفتہ قبل محترم حمید صاحب نے خواب میں دیکھا کہ ٹیلی ویژن پر اعلان…

ایک خدائی خبر کے مصداق

حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 1906ء میں بیان فرمایا کہ مَیں نے دیکھا کہ رات کے وقت مَیں ایک جگہ بیٹھا ہوں اور ایک اَورشخص میرے پاس ہے۔ تب مَیں نے آسمان کی طرف دیکھا تو مجھے نظر آیا کہ بہت سے ستارے آسمان پر ایک جگہ جمع ہیں۔ تب میں نے ان ستاروں…

محترم چودھری عزیز احمد صاحب کی چند یادیں

محترم چودھری عزیز احمد صاحب سابق ناظر مال نے 1937ء میں اُس وقت احمدیت قبول کی جب آپ فرسٹ ایئر کے طالبعلم تھے۔ آپ کے والد نے آپ پر ہر طرح سے سختی کی تاکہ آپ احمدیت ترک کر دیں حتیٰ کہ آپ کے چچا آپ کو ایک ایسے شخص کے پاس بھی لے گئے…

خواب کے ذریعہ قبول احمدیت

محترم سید عباس علی شاہ صاحب محترم سید عباس علی شاہ صاحب نے1929ء ایک خواب کی بنا پر احمدیت قبول کی تو آپ کے والد نے آپ کو گھر سے نکال دیا اور آپ سکھر چلے آئے۔ اس وقت آپ میٹرک پاس تھے۔ بعد میں ڈبل ایم۔اے کیا۔ حضرت مصلح موعودؓ سے بہت محبت تھی…

محترم شمس الدین صاحب کی مالی قربانی

تقسیم ہند کے بعد جن 313؍ درویشان نے مرکز احمدیت قادیان کی حفاظت کے لئے خود کو پیش کیا، ان میں ایک نام محترم شمس الدین صاحب کا بھی تھا جو معذور تھے اور 1918ء سے قبل کوہاٹ سے ہجرت کرکے قادیان آئے تھے۔ 1950ء میں آپ کی وفات ہوئی۔ آپ کا ذریعہ آمد سوائے…

پاکیزہ بچپن

ماہنامہ’’ تشحیذالاذہان ‘‘ربوہ کا دسمبر 1996ء کا شمارہ ’’بچپن نمبر‘‘ کے حوالہ سے خصوصی اشاعت ہے۔ اس شمارہ سے بعض دلچسپ واقعات ہدیۂ قارئین ہیں:- آنحضرتﷺکا پاکیزہ بچپن زمانہ جاہلیت میں عربوں کو ایسی مجالس منعقد کرنے کا شوق تھا جن میں شراب نوشی ہو اور لغو شعر و شاعری سنی اور سنائی جائے۔ خداتعالیٰ…

مکرم کرنل (ریٹائرڈ) محمد عبدالخالق صاحب

ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ اکتوبر 1995ء میں مکرم کرنل (ریٹائرڈ) محمد عبدالخالق صاحب کا انٹرویو شائع ہوا ہے۔ آپ 1924ء میں ایک گاؤں میں پیدا ہوئے جہاں آپ کے والد کے سوا کوئی اور تعلیم یافتہ نہ تھا۔ محترم ملک غلام نبی صاحب (جو جنرل اختر حسین ملک صاحب کے والد تھے) کی تبلیغ سے آپ…

دو باہمت احمدی؛ مکرم خلیل احمد صاحب اور مکرم حافظ محمد ابراہیم صاحب

دنیا میں جہاں صحتمند اور توانا افراد ہیں وہاں بعض ایسے بھی ہیں جو مختلف عوارض کی وجہ بعض مجبوریوں میں مبتلا ہیں۔ لیکن اگر انسان بلند ہمت ہو تو وہ جسمانی معذوریوں کے باوجود زندگی میں بلند مقام حاصل کرلیتا ہے۔ جماعت احمدیہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسے متعدد باہمت اور اولوالعزم…

محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف خان صاحب کا انٹرویو

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 1996ء میں محترم پروفیسر ڈاکٹر محمدشریف خان صاحب کا انٹرویو محترم یوسف سہیل شوق صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ محترم پروفیسر صاحب کے والدافریقہ میں بطور ڈاکٹر طبی خدمات انجام دیتے رہے تھے۔ جب اُنہیں قبول احمدیت کی سعادت حاصل ہوئی اور انہوں نے اپنی اولادکی تربیت کی…

مکرم ملک منور احمد جاوید صاحب

ماہنامہ ’’تشحیدالاذہان‘‘ جولائی 1996ء میں محترم ملک منور احمد جاوید صاحب B.A,B.Ed.کا انٹرویو شائع ہوا ہے۔ آپ 1956ء سے 1971ء تک سول سیکرٹریٹ میں ملازم رہے اور پھر ایک لمبا عرصہ تجارت کی۔ 1982ء میں اپنی زندگی وقف کی تو رسالہ ’’ریویو آف ریلیجز‘‘ ربوہ کے مینیجر مقرر ہوئے۔ اِس وقت نائب ناظر ضیافت کے…