حضرت ’’ممانی جان‘‘ ام داؤد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2007ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحبؒ کے قلم سے حضرت امّ داؤد صاحبہ کے بارہ میں ایک مضمون شائع ہوا ہے جو ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اکتوبر 1953ء سے منقول ہے۔ حضرت ممانی جان کی وفات سے سلسلہ کو اور خصوصاً لجنہ اماء اللہ کو جو عظیم نقصان پہنچا ہے…

آج کیوں ہیں دل ہمارے اِس طرح سے بیقرار – نظم

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 14؍جون 2007ء میں مکرم محمود احمد مبشرؔ صاحب درویش قادیان کی حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں کہی گئی نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ذیل میں پیش ہے: آج کیوں ہیں دل ہمارے اِس طرح سے بیقرار بے بسی ہے ہر طرف اور آنکھ سب…

حضرت سیدہ امتہ الحئی بیگم صاحبہؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍فروری 2007ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ کے قلم سے حضرت سیدہ امتہ الحی بیگم صاحبہؓ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ قبل ازیں 20؍اکتوبر 1995ء اور 9؍فروری 1996ء کے شماروں میں حضرت سیدہ کی سیرت پر ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں روشنی ڈالی جاچکی ہے۔ حضرت سیدہ امۃالحئی بیگم صاحبہؓ حضرت…

خلافت کا احترام و اطاعت

لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے رسالہ ’’النصرت‘‘ کے صد سالہ خلافت نمبرمیں مکرمہ امۃالحئی خان صاحبہ کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں وہ ذاتی مشاہدات کے حوالہ سے خلافت کے احترام اور اطاعت کے واقعات بیان کرتی ہیں۔ آپ کہتی ہیں کہ مَیں نے اپنے نانا حضرت نواب محمد علی خان صاحبؓ کے…

سُوئے جنت چل دیا محمود کا لختِ جگر – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4؍جون 2007ء میں مکرم خواجہ عبدالمومن صاحب کا کلام حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں شائع ہوا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے: سُوئے جنت چل دیا محمود کا لختِ جگر عاشق دینِ محمدؐ احمدیت کا گُہر دین کا سچا مجاہد وہ ولی درویش تھا دارِ مہدی…

سُوئے منزل ہو گئے ہیں کل رواں مرزا وسیم – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍مئی 2007ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: سُوئے منزل ہو گئے ہیں کل رواں مرزا وسیم بارگاہِ ایزدی میں دے کے جاں مرزا وسیم دے رہے ہیں یہ گواہی وہ…

تھا خوگر ایمان وہ پتلا تھا وفا کا – محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جون 2007ء میں محترم صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی یاد میں کہی گئی مکرم ابن کریم صاحب کی نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: تھا خوگر ایمان وہ پتلا تھا وفا کا ہاں پسر تھا محمود کا یہ بندہ خدا کا تھا عالی نسب عجز کے…

حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب کی وفات

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پوتے اور حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے فرزند (ناظر اعلیٰ و امیر مقامی قادیان) حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب مورخہ 29؍اپریل 2007ء امرتسر ہسپتال میں بعمر 80 سال وفات پاگئے۔ محترم میاں صاحب نے 21 سال کی عمر میں درویشانہ زندگی کا آغاز کیا اور…

حضرت سید میر محمد اسحق صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍ دسمبر 2005ء اور 25 و 27ستمبر 2006ء میں مکرم محمد داؤد صاحب کے مرتب کردہ تفصیلی مضمون میں حضرت میر محمد اسحق صاحبؓ کی سیرۃ کے مختلف ایمان افروز پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ذیل میں صرف وہی واقعات بیان کئے جارہے ہیں جو قبل ازیں اس کالم میں بیان…

حضرت میر محمد اسحق صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 23 جون 2006 ء میں مکرم محمد داؤد صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں حضرت میر محمد اسحق صاحب کی سیرۃ کا بیان ہے۔ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ تحریر فرماتے ہیں کہ حضرت مسیح موعودؑ کا ابتدائی زمانہ کا عربی الہام ہے کہ یعنی شکرگزار ہو اپنے خدا کا جس…

محترم پیر معین الدین صاحب

حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے داماد محترم پیر معین الدین صاحب 12؍ستمبر 2006ء کو لاہور میں وفات پاگئے۔ آپ 25؍دسمبر 1925ء کو محترم پیر اکبر علی صاحب آف فیروزپور کے ہاں پیدا ہوئے۔ 26؍اکتوبر 1944ء کو زندگی وقف کی اور حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر تعلیم کا حصول جاری رکھا۔ گورنمنٹ کالج…

حریم حسن کے کس کس لقب سے یاد کروں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2006ء میں حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہؓ کے بارہ میں مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے: حریم حسن کے کس کس لقب سے یاد کروں مبارکہ تو فقط ایک نام تھا تیرا دوائے چارہ گری اور دعائے نیم شبی یہ فیضِ عام بھی جاری…

حضرت سید میر محمد اسحاق صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14 نومبر 2005ء میں مکرم صوفی محمد اسحاق صاحب کے قلم سے حضرت سید میر محمد اسحق صاحبؓ کی چند یادیں شامل اشاعت ہیں۔ حضرت سید میر محمد اسحق صاحبؓ دہلی کے ایک مشہور خاندان سادات کے زیرک و دانا اعلیٰ درجہ کے مدبر و منتظم اور عالم باعمل چشم و چراغ…

حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ جنوری2005ء میں مکرم ریاض محمود باجوہ صاحب کے قلم سے حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ کی سیرۃ سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ کی ولادت بھی اُن نشانوں میں سے ایک تھی جو بارش کی طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت مسیح موعود…

حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب – بچپن کے خودنوشت حالات

حضرت صاحبزادہ مرزامبارک احمد صاحب نے اپنے کچھ ابتدائی حالات رقم فرمائے تھے جو روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 2؍اگست 2004ء میں ایک پرانے شمارہ سے منقول ہیں۔ آپ بیان فرماتے ہیں کہ میری پیدائش 9؍مئی 1914ء کی ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کا انتخاب برائے خلافت ثانیہ 14؍مارچ 1914ء کوہوا اور خلافت کی مسندپر تشریف رکھنے کے…

حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی وفات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جون 2004ء کے مطابق حضرت مسیح موعود ؑ کے جلیل القدر پوتے اور حضرت خلیفۃا لمسیح الثانیؓ کے فرزند ارجمند حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب 21؍جون 2004ء کی رات 90سال کی عمر میں ربوہ میں انتقال فرماگئے۔ آپ 9؍مئی 1914ء کو حضرت امّ ناصر محمودہ بیگم صاحبہؓ کے بطن سے پیدا…

حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کے دور میں ترقیات پر ایک نظر

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جون 2004ء میں مکرم ڈاکٹر کریم اللہ زیروی صاحب کے قلم سے مختلف عناوین کے تحت حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کا ذکر خیر شامل اشاعت ہے۔ مجلس انصار اللہ 1990ء کی دہائی کے شروع میں امریکہ کی مجلس انصار اللہ کو فعال کرنے میں حضرت میاں صاحب نے ذاتی دلچسپی…

اصحاب احمدؑ کے شفاء سے متعلق قبولیت دعا کے واقعات

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2004ء میں مکرم عطاء الوحید باجوہ صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کی قبولیتِ دعا کے چند واقعات بیان کئے ہیں جن کا تعلق غیرمعمولی شفاء عطا ہونے سے ہے۔ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ مکرم محمدبشیر صاحب 1945ء کا واقعہ بیان کرتے ہیں جب حضرت مصلح موعودؓ کراچی میں تشریف فرما تھے۔…

محترم سید میر مسعود احمد صاحب

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان میں مکرم عبدالرؤف خان صاحب نے اپنے مضمون میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کیا ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ محترم میر صاحب سے میرا تعلق اکتوبر1964ء میں قائم ہوا جبکہ آپ کوپن ہیگن ڈنمارک میں بطور مبلغ سلسلہ مقیم تھے اور مَیں جدہ میں اپنی…

محترم نواب عباس احمدخان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍جنوری 2004ء میں محترم نواب عباس احمد خان صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم محمدرمضان صاحب رقمطراز ہیں کہ آپ 20؍جون 1920ء کو حضرت سیدہ نواب امۃالحفیظ بیگم صاحبہؓ اور حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم قادیان سے حاصل کی۔ شروع سے ایک خادم کی…

حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مارچ 2004ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب کا مختصر ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم خواجہ عبدالغفار ڈار صاحب بیان کرتے ہیں کہ سری نگر کشمیر میں حضرت مصلح موعودؓ کے جاری فرمودہ ہفت روزہ ’’اصلاح‘‘ کا مَیں کارپرداز تھا۔ یہ اخبار شیخ عبداللہ اور ہری سنگھ کے گٹھ جوڑ کے…

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی وفات

محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب ابن حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ مورخہ 15 ؍جنوری 2004ء بعمر77 سال حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ربوہ میں وفات پاگئے۔ آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ آپ مورخہ 5؍ مارچ 1927ء کو حضرت سارہ بیگم صاحبہ کے بطن سے قادیان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم کے…

محترم میر مسعود احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍اپریل 2003ء میں مکرم عبدالباری صاحب اپنے مضمون میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے رقمطراز ہیں کہ جب آپ کوپن ہیگن میں مربی تھے تو وہاں پہنچنے والے احمدیوں کی ہر ممکن مدد اور خدمت پر مستعد رہتے۔ جب مَیں وہاں پہنچا تو تیس کے قریب…

حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍مارچ 2003ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کی فیاضی اور مالی قربانیوں کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مرزا بشیر احمد صاحبؓ فرماتے ہیں کہ میاں شریف احمد صاحبؓ کی زندگی میں عسر و یسر کے متعدد دور آئے اور ہر دَور میں انہوں نے اپنا شاہانہ…

محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ کی خوبصورت یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9 و 10؍جنوری 2003ء میں محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ اپنی خوبصورت یادوں کو بیان کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ پاکستان بننے کے بعد حضرت خلیفۃالمسیح الثانیؓ نے ہم سب سے کہا کہ جس کو جو کام آتا ہے، وہ کرے۔ اُس وقت جماعت کو پیسے کی بہت ضرورت تھی۔ مجھے سلائی…

محترم میر مسعود احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍دسمبر 2002ء میں محترم سید میر مسعود احمد صاحب کی وفات کی خبر شامل اشاعت ہے۔ آپ 23؍دسمبر 2002ء کو ربوہ میں 75 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ آپ یکم ستمبر 1927ء کو حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے۔مدرسہ احمدیہ قادیان میں تعلیم پائی، مولوی فاضل اور شاہد…