شفقتوں کا پیکر – حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اپریل 1998ء میں حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی شفقتوں کے بعض واقعات مکرم عبدالقدیر قمر صاحب نے بیان کئے ہیں جن میں ذاتی واقعات بھی ہیں اور دوسرے احباب کے بیان کردہ بھی۔ حضورؒ کی حفاظتِ خاص پر مامور ایک کارکن نے بیان کیا کہ ایک رات ڈیڑھ بجے جب میں قصرِ خلافت…

حضرت مصلح موعودؓ اور قبولیتِ دعا

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا کے فروری 1998ء کے شمارہ میں مکرم مولوی عبدالرحمٰن دہلوی صاحب بیان کرتے ہیں کہ دہلی کے مکرم ماسٹر محمد حسن آسان صاحب ، جو مکرم مسعود احمد دہلوی صاحب کے والد محترم تھے، سرکاری دفتر سے فارغ ہوتے تو سا را وقت تبلیغ میں صرف کردیتے یا جماعتی کاموں میں…

حضرت خلیفۃالمسیح الاولؓ کا دستِ شفاء

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍مئی 1997ء میں مکرم ملک محمد عبداللہ صاحب اپنے بچپن کا ایک واقعہ بیان کرتے ہیں جو آپ کے بڑے بھائی نے بیان کیا کہ جب آپ کی عمر ڈیڑھ سال تھی تو آپ کی ٹانگ پر پھوڑا نکلا جو بگڑتے بگڑتے ناسور بن گیا- جب ہر علاج بے اثر ثابت ہوا…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ

٭ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 27؍مئی 1997ء کا شمارہ خلافت نمبر ہے جس میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے منتخب واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں۔ حضورؓ کے ایک خادم مکرم لطیف ننھا صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ پالم پور میں حضورؓ کو مجبوراً لمبا عرصہ قیام کرنا پڑا۔ سٹاف زیادہ نہ تھا اور کام…

حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی قبولیت دعا

خدام الاحمدیہ برطانیہ کے جریدہ ’’طارق‘‘ لندن مئی 1997ء کی زینت حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ کی قبولیت دعا کا ایک اعجازی واقعہ بھی ہے جو ایک غانین مخلص احمدی مکرم ڈاکٹر مبارک احمد صاحب نے خاکسار محمود احمد ملک (ایڈیٹر رسالہ طارق) سے خود بیان کیا جب وہ جلسہ سالانہ برطانیہ میں شریک ہونے کے لئے…

سیدنا مصلح موعودؓ

قبولیتِ دعا حضرت سیدہ مہر آپا فرماتی ہیں کہ جن دنوں حضرت مرزا شریف احمد صاحبؓ اور حضرت مرزا ناصر احمد صاحبؒ کو حکومت نے احمدیت کے جرم میں قید کر رکھا ہوا تھا۔ انہی گرمیوں کی ایک شام رات کے کھانے کے وقت حضرت مصلح موعودؓ نے گرمی کی شدت اور بے چینی کا…

حضرت مولانا محمد ابراہیم بقاپوری صاحبؓ

حضرت مولانا محمد ابراہیم صاحب بقاپوریؓ کی قبولیت دعا کے بعض واقعات مکرم قمر سردار احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍اکتوبر 1997ء کی زینت ہیں جن سے علم ہوتا ہے کہ حضرت مولوی صاحبؓ نہ صرف مستجاب الدعوات تھے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بہت پہلے ہی آئندہ کے حالات کی…

حضرت مولوی محمد دین صاحبؓ

حضرت مولوی محمد دین صاحب رضی اللہ عنہ 4؍دسمبر 1881ء کو لاہور میں پیدا ہوئے ۔ 1901ء میں آپؓ خطرناک طور پر بیمار ہو گئے اور ایک سال سے زیادہ عرصہ مختلف معالجوں سے علاج کروانے سے بھی کچھ فائدہ نہ ہوا تو حضرت منشی تاج الدین صاحبؓ اکاؤنٹنٹ کے کہنے پرقادیان آگئے۔ قادیان پہنچ…

حضرت خواجہ غلام نبی صاحبؓ

حضرت خواجہ غلام نبی صاحبؓ آف چکوال ،کلکتہ میں کاروبار کرتے تھے۔ آپؓ کو 1906ء میں پہلی بار کلکتہ جاتے ہوئے قادیان میں دو روز قیام کرنے کا موقعہ ملا لیکن بیعت کی سعادت دوبارہ قادیان آکر30؍ستمبر 1907ء کو حاصل کی۔ قبول احمدیت کے بعد آپؓ نے شدید مخالفت کا نہایت صبر سے مقابلہ کیا۔…

محترم چودھری محمد حسین صاحب کی قبولیت دعا

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 1996ء میں دعااوراحسان کے ضمن میں مکرم عبدالحمید چوہدری صاحب ایک واقعہ بیان کرتے ہیں کہ سن ساٹھ کی دہائی میں ایک ادارہ سے انہیں 42؍ہزارروپے لینے تھے لیکن دو افسران کی باہمی چپقلش کی وجہ سے اس رقم کے ملنے میں تاخیر ہورہی تھی۔ آپ باقاعدگی سے حضرت خلیفۃالمسیح الثالثؒ اوراپنے…

حضرت مولوی غلام حسین ایاز صاحب

حضرت مولوی غلام حسین ایازؔ صاحب تحریک جدید کے تحت بھجوائے جانے والے پہلے وفد میں شامل تھے۔ آپ کو سنگاپور بھیجا گیا تھا جہاں آپ کو ایسی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور پولیس میں بھی اتنی شکایات آپ کے خلاف ناحق پہنچائی گئیں کہ سنگاپور کی بلیک لسٹ میں آپ کا نام…

حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی قدرت اللہ سنوری صاحبؓ 1882ء میں سنور (ریاست پٹیالہ) میں حضرت محمد موسیٰ صاحب کے ہاں پیدا ہوئے۔ نقشہ نویسی کی تعلیم حاصل کی اور پٹیالہ میں ملازم رہے۔ 1915ء میں حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر 26؍صحابہ کرام کی غیرمطبوعہ روایات آپؓ نے کتابی شکل میں شائع کیں۔ ایک کتاب ’’تجلی قدرت‘‘…

حضرت حافظ نور محمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت حافظ نور محمد صاحبؓ سکنہ فیض اللہ چک ان اصحاب میں سے تھے جنہیں دعویٰ سے قبل ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صحبت میسر رہی۔ آپؓ نماز تہجد کے لئے بیدار ہونے کی خاطر حضورؑ کے کمرہ میں سویا کرتے اور سیر پر بھی حضورؓ کے ہمراہ جاتے تھے۔ حضورؑ نے بعض…

حضرت مولوی شیر علی صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ایک صحابی حضرت شیخ عبدالعزیز صاحبؓ تھے۔ ایک دفعہ اُن سے اُن کے ایک نابینا رشتہ دار نے یہ بیان کیا کہ ’’ڈیڑھ سال پہلے کانوں میں خشکی کی تکلیف پر حکیم قطب الدین صاحب نے مجھے بلاناغہ دودھ پینے کا مشورہ دیا تھا۔ لیکن میری غربت کا…

حضرت سید محمد شاہ صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت سید محمد شاہ صاحبؓ 25؍ ستمبر 1959ء کو 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ آپ لڑکپن میں ہی اپنے خسر حضرت سید محمود شاہ صاحب کے پاس آ گئے تھے جو فتحپور کے پہلے احمدی تھے اور 94-1893ء میں احمدی ہوئے تھے۔ 1897ء اور 1900ء کے درمیانی عرصہ میں آپؓ بھی احمدی…

حضرت مولوی غلام رسول صاحب راجیکی رضی اللہ عنہ

حضرت مولوی غلام رسول صاحب رضی اللہ عنہ 1877ء یا 1879ء میں راجیکی ضلع گجرات میں ایک بزرگ صوفی گھرانہ میں تولد ہوئے۔ آپ کی پیدائش سے پہلے آپ کی والدہ نے ایک رؤیا میں دیکھا کہ ایک چراغ روشن ہوا ہے جس کی روشنی سے تمام گھر جگمگا اٹھا ہے۔ لڑکپن سے ہی آپ…

سیدنا مصلح موعودؓ اور تعلق باللہ

خلافت ثانیہ کی جوبلی کے موقع پر روزنامہ ’’الفضل‘‘ قادیان 28؍دسمبر 1939ء میں جو واقعات شائع ہوئے تھے ان میں سے بعض روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍جنوری 1997ء میں مکرّر شائع ہوئے ہیں۔ ٭ حضرت چوہدری غلام حسین صاحب بیان کرتے ہیں کہ مَیں وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے اکثر حالات جو ابھی سربستہ…

حضرت مصلح موعودؓ کی قبولیت دعا کا اعجاز

قیام پاکستان کے بعد حضرت نواب عبداللہ خان صاحبؓ بطور ناظراعلیٰ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ حالات انتہائی کٹھن تھے جب 1948ء کی ایک صبح آپؓ پر دل کا ایسا شدید حملہ ہوا کہ ڈاکٹر زندگی سے ناامید ہو گئے۔ حضرت مصلح موعودؓ اور حضرت اماں جانؓ بہت رقت اور درد سے اللہ کے حضور…

سیدنا مصلح موعود رضی اللہ عنہ اور قبولیت دعا کا اعجاز

حضرت چودھری اسداللہ خان صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ لاہور 1928ء میں حصولِ تعلیم کے لئے برطانیہ تشریف لے گئے لیکن ماحول کے فرق کی وجہ سے طبیعت اس قدر بوجھل ہوئی کہ واپسی کی سیٹ بُک کروالی اور حضرت چودھری سر محمد ظفراللہ خان صاحب کی سرزنش بھی آپ کے ارادہ کو تبدیل نہ…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا نشان

حضرت میاں فضل محمد صاحب رضی اللہ عنہ آف ہرسیاں نے 1895ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے دستِ مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔ کچھ عرصہ بعد آپؓ کو خواب میں آپؓ کی عمر 45؍سال بتائی گئی۔ اس پر آپؓ حضورؑ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رو پڑے اور عرض…