سبزیوں کے کرشمے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18اکتوبر 2006ء میں مکرم حکیم عبدالحق بٹ صاحب کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں سبزیوں کے فوائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ گاجر آنکھ کو نور اور دل کو سرور و تقویت ہی نہیں دیتی، سرطان جیسے مرض کے لئے بھی ڈھال ثابت ہوتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق گاجر میں…

کنسائی ایئرپورٹ جاپان

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم نومبر 2006ء میں جاپان کے کنسائی ایئرپورٹ کے بارہ میں مکرم سرفراز احمد عدیل صاحب کا ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ کنسائی ائیرپورٹ جاپان کو بلاشبہ دنیا کا آٹھواں عجوبہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہ ائیرپورٹ جو سمندر میں بنایا گیا ہے لیکن آہستہ آہستہ سمندر میں ڈوب رہا ہے۔…

لائبریری آف کانگریس

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جولائی2006 ء میں امریکہ کی قومی لائبریری کے بارہ میں مکرم جواد احمد صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ لائبریری آف کانگریس امریکہ کی قومی لائبریری ہے اور امریکی کانگریس کا تحقیقی مرکز ہے۔ اس میں کتب کے لئے اندازاً 530 میل (850 کلومیٹر) لمبے شیلف ہیں اور اس کے…

ولبر رائٹ اور اُروائل رائٹ

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جولائی 2006ء میں ہوائی جہاز ایجاد کرنے والے دو امریکی بھائیوں ولبرا رائٹ اور اُروائل رائٹ کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ ولبررائٹ انڈیانا میں اور اس کا چھوٹا بھائی اروائل رائٹ، اوھایو کے قصبے ڈیٹن میں پیدا ہوا تھا۔ دونوں کو بچپن میں پتنگ اڑانے کا اور پرندے…

شمالی روشنیاں (Aurora / Northern Lights)

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ اگست 2006ء میں مکرم آر۔ایس۔ بھٹی صاحب کے قلم سے شمالی روشنیوں (اروہ را) کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ ان روشنیوں کو عام طور پر ناردرن یا آرکٹک (Arctic) لائٹس کہا جاتا ہے۔ اروہ را ایک طبیعاتی نظریہ ہے جو کہ عموماً زمین سے 50 سے 200 میل…

سمندر کی گہرائیوں میں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ستمبر 2006ء میں مکرم پروفیسر طاہر احمد نسیم صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے جس میں سمندر کی گہرائیوں میں انسانی جسم پر اثرات پر سیرحاصل روشنی ڈالی گئی ہے۔ پانی چونکہ ہوا کی نسبت بہت زیادہ کثیف ہوتا ہے اس لئے اس کے اندر تیرنے والی چیزوں پر اس…

چیونٹیاں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍اگست 2006ء میں ایک مضمون میں چیونٹیوں کے حوالہ سے دلچسپ معلومات پیش کی گئی ہیں۔ چیونٹی کی 8800 اقسام ہیں۔ یہ قریباً دس کروڑ سال پہلے کرۂ ارض پر نمودار ہوئیں۔ خیال ہے کہ ان کی جدامجد بھڑ ہے جو ان سے بھی چند کروڑ سال پہلے پیدا ہوئی تھی۔ دونوں…

جانوروں کی دنیا – ہومیوپیتھی کلاس سے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 23 جون 2006ء میں ایک مضمون ہومیو ڈاکٹر مقبول احمد صدیقی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں جانوروں کی دنیا سے وہ دلچسپ حقائق بیان کئے گئے ہیں جن کا ذکر حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی ہومیوپیتھی کلاسز میں کیا گیا تھا۔ چمگادڑ ’’کان کی حس کے لحاظ سے سب سے…

عظیم موجد تھامس اِلوا ایڈیسن

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2006ء میں عظیم موجد تھامس اِلوا ایڈیسن کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون (مرسلہ: قمر رشید بلوچ صاحب) اور روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍اکتوبر 2006ء میں بلب کی ایجاد سے متعلق ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ ایڈیسن 11؍فروری1847ء کو امریکی ریاست اوہایو کے قصبہ میلان میں پیدا ہوا۔ غربت کی وجہ سے…

پالتو جانوروں کی شناخت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مئی 2006ء میں مکرم بریگیڈیئر(ر) سید ممتاز احمد صاحب کا ایک مختصر مضمون شائع ہوا ہے جس میں پالتو جانوروں کی شناخت سے متعلق قیمتی معلومات بیان کی گئی ہیں۔ مالک کے لئے اپنے مویشی کی پہچان بہت اہم ہے اور اس کی قانونی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔ بھیڑ بکریوں اور…

ثریا – ستاروں کا ایک مجموعہ

’’ثریا‘‘ ستاروں کے ایک مجموعہ کا نام ہے۔ لفظ ثریا ثروی کی تصغیر ہے جس کے معنی مالدار کے ہیں اور اس نام کی وجہ ستاروں کی کثرت ہے۔ انگریزی میں اسے Pleiades کہتے ہیں جو یونانی لفظ ہے جس کا مطلب ہے فاختائیں۔ ثریا کا ایک نام ’’النجم‘‘ بھی ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 20؍نومبر…

اسلام اور رحم کی بناء پر قتل کا جدید رجحان (Islam & Mercy Killing)

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کا جون تا اگست 2006ء کا شمارہ ’’جلسہ سالانہ نمبر‘‘ کے طور پر شائع ہوا ہے۔ A4سائز کے ساڑھے تین سو صفحات پر مشتمل یہ ضخیم رسالہ (اردو و انگریزی میں) جلسہ سالانہ 2005ء کی تفصیلی رپورٹس، جلسہ پر کی جانے والی تقاریر اور یادگار تصاویر پر مشتمل…

سلائی مشین ۔ ایک مفید ایجاد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مارچ 2006ء میں سلائی مشین کی ایجاد سے متعلق ایک تفصیلی معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1755ء میں ایک جرمن Charles Weisenthal نے درزیوں کی سہولت کے لئے دہری نوکدار سوئی تیار کی تھی ۔ لیکن سلائی مشین کی ترقی میں پہلا واقعہ اس وقت رونما ہوا جب انگلستان کے تھامس سینٹ…

اہرام مصر

ماہنامہ ’’خالد‘‘ فروری 2006ء میں اہرام مصر کے بارہ میں ایک تفصیلی معلوماتی مضمون مکرم آر۔ایس بھٹی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ پانچ ہزار سال قبل مصر کے شہنشاہوں کی چوتھی نسل بہت ترقی یافتہ تھی۔ بادشاہ کو فرعون کہا جاتا تھا اور انہیں خدا کا درجہ حاصل تھا۔ ویسے فرعون کا بنیادی…

گھوڑوں کی اعلیٰ اقسام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جنوری 2007ء میں بریگیڈیئر (ر) سید ممتاز احمد صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے جس میں اعلیٰ قسم کے گھوڑوں کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اٹھارہویں صدی میں برطانیہ میں اعلیٰ جانور پالنے کا شوق شروع ہوا۔ اُس زمانہ میں یہاں گھوڑوں کی کئی نسلیں تھیں جو خوبصورت…

حکیم جالینوس

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اکتوبر 2005ء میں چار سو رسالوں کے مصنف اور ماہر طبیب حکیم جالینوس کے بارہ میں مکرم شکیل احمد ناصر صاحب کا مرسلہ مضمون شائع ہوا ہے جو عظیم سائنسدانوں کے بارہ میں اردو سائنس بورڈ کی کتاب سے ماخوذ ہے۔ جالینوس 130ء میں ایشیائے کو چک میں روفی صوبے کے دارالخلافہ…

سیسہ یا پلمبم (Plumbum)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7 ؍اکتوبر 2005ء میں مکرم طاہر احمد نسیم صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے جس میں ایک مفید دھات یعنی سیسہ کے بارہ میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ سیسہ یا پلمبم (Plumbum) کو عرف عام میں سکہ کہا جاتا ہے۔ یہ ایک نرم اور بھاری دھات ہے جو ہزاروں سال…

سینٹ پیٹرز برگ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23جون 2005ء میں روسی بادشاہوں (زاروں) کے مرکزی شہر سینٹ پیٹرز برگ کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون مکرم محمد ادریس چودھری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ بحیرہ بالٹک کے ساحل پر پیٹراعظم نے قدم رکھنے کے بعد 16 مئی 1703ء کو سویڈن کی طرف سے آنے والے حملہ آوروں…

کچھوا

کچھوا ایک لمبی عمر پانے والا جانور ہے جس کی اوسط طبعی عمر ڈیڑھ سو سال ریکارڈ کی گئی ہے۔ جون 2006ء میں آسٹریلیا میں ایک کچھوا مرا ہے جس کے بارہ میں DNA Test کے نتیجہ میں علم ہوا تھا کہ اُس کی پیدائش 1830ء میں ہوئی تھی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17جون 2005ء میں…

پیسا کا مینار

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2005ء میں ایک مختصر معلوماتی مضمون (مرسلہ: صادقہ سلام) میں اٹلی کے پیسا مینار سے متعلق دلچسپ معلومات پیش کی گئی ہیں۔ اٹلی کے ایک شہر کا نام پیسا ہے جس کی شہرت اُس مینار کی وجہ سے ہے جو ایک طرف کو جھکا ہوا ہے۔ اس مینار کی بنیاد جس…

ستارے

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2005ء میں ایک مختصر سائنسی مضمون (مرسلہ: مقصودہ پروین) شائع ہوا ہے جس میں ستاروں سے متعلق دلچسپ معلومات پیش کی گئی ہیں۔ کسی ستارے کی عمر کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہ کتنی تیزی سے اپنا ایندھن خرچ کرتا ہے۔ ہمارا سورج ایک اوسط درجے کا ستارہ…

بائیو میٹرکس – شناخت کا جدید طریقہ

اس وقت انفرادی شناخت کے لئے قومی شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ وغیرہ استعمال ہورہے ہیں۔ نیز دستاویزات کی صحت کے لئے انگوٹھا لگانے، دستخط کرنے یا مہر لگانے کا طریقہ رائج ہے۔ چونکہ انسانی ہاتھوں اور انگلیوں پر پائی جانے والی مہین لکیروں کا جال ہر انسان میں مختلف ہوتا ہے اس لئے یہ…

گذشتہ نصف صدی کی 10 اہم ٹیکنالوجیز

ماہنامہ ’’خالد‘‘ نومبر 2004ء میں جناب پال باؤن کے ایک انگریزی مضمون کا اردو ترجمہ مکرم مجدالدین مجد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے جس میں گذشتہ پچاس سال میں دس ایسی اہم ٹیکنالوجیز کا ذکر کیا گیا جن سے روز مرہ کی انسانی زندگی میں انقلاب برپا ہوگیا ہے اور غالباً ترقی یافتہ…

ٹیلی مواصلات میں غیر معمولی ترقی اور ایم ٹی اے کا تاریخی سنگ میل

لفظ ’’ٹیلی ‘‘ فاصلہ یا دوری کو کہا جاتا ہے جبکہ ’’کیمونی کیشن‘‘ معلومات، پیغامات کے باہمی تبادلے کو کہتے ہیں۔ ٹیلی کیمو نی کیشن کسی بھی قسم کی پیغام رسانی یا معلومات کو تار، ریڈیو یا کسی دوسرے برقی مقناطیسی سسٹم کے ذریعہ بھجوانے یا وصول کرنے کو کہا جاتا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ…

مسجد نبویؐ کی توسیع

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍نومبر 2004ء میں مسجد نبوی کی توسیع سے متعلق بعض معلومات ایک قومی اخبار سے منقول ہیں۔ اپنے مضمون میں جناب محمد اظہار الحق لکھتے ہیں کہ مسجد نبوی کی آج تک نو مرتبہ توسیع ہوئی۔ پہلی توسیع 7 ہجری میں خود آنحضرتؐ نے غزوہ خیبر سے واپسی پر فرمائی۔ اس کے…

کانٹیکٹ لینز

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مارچ 2004ء میں مکرمہ عنبر ثناء صاحبہ نے Contact Lenses کے بارہ میں معلومات مہیا کی ہیں جن کا استعمال تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔ لینز لگانے والوں کی بڑی تعداد ماہرین چشم کے مشورہ کے بغیر ان کا استعمال شروع کر دیتی ہیں۔ دراصل لینز لگانے کے لئے آنکھ میں…