ابن مریم ، مہدیٔ موعود ، احمدؐ کے غلام – نظم

جامعہ احمدیہ جونیئر سیکشن کے خلافت سووینئر 2008ء میں شامل اشاعت مکرم راجہ منیر احمد خان صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

ابن مریم ، مہدیٔ موعود ، احمدؐ کے غلام
غلبۂ دین کام تیرا اے زمانے کے امام
مردِ فارس تجھ کو پایا دل سے نکلا مرحبا
تیرے آنے سے ہے رحمت کا نیا دَر کھلا
تیرا قول و فعل تھا بس اقتدائے مصطفیؐ
تیرے جسم و جان تھے یکسر فدائے مصطفیؐ
زندگی بھر جہد پیہم بھی تیرا اعجاز تھا
تُو ہی عہد آخرین کا آسمانی راز تھا

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/Fnt2B]

اپنا تبصرہ بھیجیں