ازل سے ہم نے قدرت کا یہی دستور دیکھا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28جون 2008 ء میں مکرم انور ندیمؔ علوی صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

ازل سے ہم نے قدرت کا یہی دستور دیکھا ہے
خدا ہو جس کا خود ناصر ، وہی منصور دیکھا ہے
خلافت پر صدی پوری ہوئی ، احسان ہے ربّ کا
بچشم خود ہر اک رنج و الم کافور دیکھا ہے
ستاروں میںچلیں باتیں، ہواؤں میں بھی سرگوشی
مہ کامل کے چہرے کوبہت پُر نور دیکھا ہے
نِدائے حق تو پھیلی ہے زمیں کے سب کناروں تک
خلافت جوبلی کا دَور یہ بھر پور دیکھا ہے
ہمارا کام ہے چلنا ، انہیں ہر گام ہے جلنا
ہر اک اپنی جبلّت میں سدا مجبور دیکھا ہے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/Aw0JC]

اپنا تبصرہ بھیجیں