اعزازات
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کی جلد برائے 1999ء اور 2000ء میں شائع ہونے والی اعزازات کی خبروں میں سے ایک انتخاب پیش ہے:
٭ مکرم ندیم احمد صاحب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے M.Sc فزکس میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرم رافع احمد بھٹی صاحب نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ پاکستان میں الیکٹرانک انجینئرنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
٭ مکرم ممتاز احمد گھمن صاحب نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ پاکستان میں B.Sc (کمپیوٹر سائنس) میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔
٭ مکرمہ ثمینہ مجید صاحبہ M.Sc (لائبریری سائنس) میں پنجاب یونیورسٹی میں اوّل آئی ہیں۔
٭ مکرمہ فوزیہ منان صاحبہ کو پاکستان میں یونیورسٹی لیول پر ’’سٹار گرل 1997ء‘‘ کا ایوارڈ ملا ہے۔
٭ مکرمہ عصمت ناصر صاحبہ نےM.Sc (ریاضی) میں پشاور یونیورسٹی میں اول آئی ہیں۔
٭ مکرمہ منزہ حنا صاحبہ نے میٹرک کے امتحان میں ضلع منڈی بہاؤالدین میں سائنس گروپ (گرلز) میں اوّل پوزیشن حاصل کی۔
٭ مکرم محمد عارف صاحب نے کراچی یونیورسٹی سے M.Sc (جینیٹکس) میں اوّل پوزیشن حاصل کرکے گورنر سندھ سے گولڈ میڈل حاصل کیا۔
٭ مکرمہ فریدہ بانو ارشد صاحبہ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم۔بی۔اے کے پروگرام میں اوّل پوزیشن حاصل کرکے تین گولڈمیڈل، 9؍میرٹ سرٹیفیکیٹ اور بہترین طالبعلم کی شیلڈ حاصل کی۔
٭ مکرم منور لقمان صاحب نے چالیسویں نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے چاندی کے تین اور کانسی کے بھی تین تمغے حاصل کئے۔ نیز انہوں نے کھٹمنڈو (نیپال) میں ہونے والی آٹھویں سیف گیمز میں 15سو میٹر تیراکی میں پاکستان کی طرف سے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
٭ مکرمہ ثوبیہ ناز صاحبہ F.Sc (میڈیکل) میں ایبٹ آباد بورڈ میں لڑکیوں میں اوّل آئی ہیں۔
٭ مکرمہ امۃالشافی ملیحہ صاحبہ F.Sc (میڈیکل) میں سرگودھا بورڈ میں اوّل آئی ہیں۔
٭ مکرمہ بینا الٰہی صاحبہ BFA آنرز (ڈیزائننگ) میں پنجاب یونیورسٹی میں اول آئی ہیں۔
٭ مکرم محمد اقبال صاحب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایم۔اے (فارسی) سال اوّل میں یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ سیرالیون میں او-لیول کے امتحان میں ملک بھر میں جن پانچ طلبہ نے ڈسٹنکشن لی ہے اُن میں سے چار کا تعلق احمدیہ سکولوں سے ہے جبکہ ملک بھر میں اوّل آنے والے طالب علم مکرم امان اللہ صاحب احمدی ہیں۔
٭ مکرم شہاب الرحمن میر صاحب آف آسنور (کشمیر) نے ریجنل کالج آف انجینئرنگ سرینگر میں اوّل آکربھارت کے صدر سے اعزازی سند اور انعام حاصل کیا۔
٭ مکرم ڈاکٹر اکرام اللہ ٹاک صاحب آف یاری پورہ نے شیرکشمیر زرعی یونیورسٹی سے B.V.Sc/A.H کے فائنل میں اوّل آکر نائب صدر جمہوریہ بھارت سے طلائی تمغہ حاصل کیا۔