ان کی باتوں میں فقط درس وفا ہوتا تھا – حضرت مرزا عبدالحق صاحب کی یاد میں نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 2007ء کی زینت حضرت مرزا عبدالحق صاحب کی یاد میں کہی گئی مکرم رائے فخراللہ منگلا صاحب کی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ان کی باتوں میں فقط درس وفا ہوتا تھا
اور ہر لفظ محبت سے بھرا ہوتا تھا
وہ سدا دوسرے انسان کا غم کرتے تھے
اپنے بارے میں تو وہ بات ہی کم کرتے تھے
کاش پھر ان کی محبت کی گھنی چھائوں میں
وہ قضا سجدے پھر اک بار ادا ہو سکتے
کاش ہم ان کیلئے کوئی وفا کر سکتے
ان کی خوشیوں کو کسی طور سوا کر سکتے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں