Tuesday, 15th September, 2026
ہفتہ، 2 / ربیع الاول، 1448ھ

اِک اَور شجاعت کی کتھا ہم نے لکھی ہے – نظم

September 3, 2019 6 مناظر الفضل ڈائجسٹ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍مارچ 2011ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک مختصر نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اِک اَور شجاعت کی کتھا ہم نے لکھی ہے
تاریخ نئی بیش بہا ہم نے لکھی ہے
ہم نے ہی جلائے ہیں وفاؤں کے نئے دیپ
رُوداد حسیں سب سے جُدا ہم نے لکھی ہے
رکھا ہے محبت کا بھرم اپنے لہو سے
ہر موڑ پہ تحریر وفا ہم نے لکھی ہے
مر کر بھی ہمیں لوگ ہوئے زندہ و جاوید
کیا ہوتی ہے تسخیر قضا ہم نے لکھی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *