آگیا پاس میرے مرا دلربا … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 17؍اپریل 2023ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2014ء میں مکرم ض۔ مبشر صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورۂ جاپان کے حوالے سے کہی گئی تھی۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

میرے مولا نے کیسا کرم کر دیا
میرے دل کی دعا کو امر کر دیا
آج مشرق میں مغرب سے سورج چڑھا
آگیا پاس میرے مرا دلربا

اُن کے آنے سے آئی بہارِ چمن
مل گئی مُردہ جسموں کو روحِ بدن
جامِ عرفان ہر بادہ کش نے پیا
آگیا پاس میرے مرا دلربا

میرے آقا یونہی آپ آتے رہیں
تشنہ روحوں کو شربت پلاتے رہیں
لب پہ نغمے خوشی کے یہ مچلیں سدا
آگئے پاس جو آپ جانِ وفا
آئیے میری جاں مرحبا مرحبا
مرحبا مرحبا مرحبا مرحبا

اپنا تبصرہ بھیجیں