اے خدا! تو بخش دے میرے گُنہ میرے عیوب – دعائیہ نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 17؍ ستمبر 2009ء میں شائع ہونے والی مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اے خدا! تو بخش دے میرے گُنہ میرے عیوب
سن لے اپنے فضل سے میری ندا میری صدا
میں نہیں پاتا کوئی بھی شے جو لائق ہو ترے
نامۂ اعمال خالی ، اور عصیاں بے بہا
میں ہوں شرمندہ بہت اپنے کئے پر روز و شب
ڈھانپ لے رحمت سے اپنی مالکِ ارض و سما
ظلمتیں کافور کر دے ، پاک کر دے جسم و جاں
دل کو بھر دے نور سے اے منبعِ نورِ ہدیٰ
ہاتھ پھیلائے یہ عاصی در پہ دیتا ہے صدا
کر عطا ، میرے مجیب ، اے مبدَءِ! جُود و سخا

اپنا تبصرہ بھیجیں