اے خدا تیری عنایات و کرم کا کیا شمار – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍جولائی 2007ء میں ’’خلافت‘‘ کے عنوان سے و۔ق۔ن کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اے خدا تیری عنایات و کرم کا کیا شمار
تیرے فضل و رحم کی چھاؤں میں ہم چلتے رہے
کی عطا تُو نے خلافت کی ہمیں نعمت عظیم
دجل کے حملوں میں جس کی ڈھال سے بچتے رہے
قدرتِ ثانی کی برکت سے ترے در کے فقیر
دشمنی کی آندھیوں میں پھولتے پھلتے رہے
پا لیا منزل کو ان لوگوں نے عہدِ ہجر میں
جو خلافت کی رِدا تھامے ہوئے چلتے رہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

ur اردو
X